آٹھ ’سی آئی اے ایجنٹوں‘ سمیت تیرہ ہلاک

Forum rules
Discuss here about Afghan war

آٹھ ’سی آئی اے ایجنٹوں‘ سمیت تیرہ ہلاک

Postby zuki » Thu Dec 31, 2009 10:18 am

افغانستان میں ایک خودکش حملے اور بم دھماکے میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے آٹھ امریکی ایجنٹوں سمیت تیرہ غیر ملکی ہلاک ہوگئے ہیں۔

سی آئی اے کے ایجنٹ جنوب مشرقی افغانستان کے صوبے خوست میں ایک فوجی اڈے پر ہونے والے خودکش حملے کا نشانہ بنے۔

اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ آور نے فوجی اڈے کی ورزش گاہ میں دھماکہ کیا۔اس حملے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

ابتداء میں ہلاک ہونے والے افراد کو عام امریکی شہری بتایا گیا تھا تاہم بعد ازاں انہیں سی آئی اے کے ایجنٹ قرار دیا گیا تاہم ان افراد کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان ایئن کیلی کے مطابق ’ہمیں اس حملے میں جانی نقصان پر افسوس ہے اور ہم ہلاک شدگان کے اہلِ خانہ کو اطلاع دیے جانے تک مزید معلومات نہیں دے سکتے‘۔

ادھر جنوبی افغان صوبے قندھار میں سڑک کے کنارے نصب ایک بم پھٹے سےکینیڈا کے چار فوجی اور ایک کینیڈین خاتون صحافی مارے گئے۔ یہ دو برس میں کسی ایک واقعے میں ہلاک ہونے کینیڈینز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ ہلاک ہونے والی چونتیس سالہ صحافی کا نام مشیل لینگ بتایا گیا ہے اور وہ پہلی مرتبہ افغانستان گئی تھیں۔

خیال رہے کہ سنہ 2009 افغانستان میں تعینات غیر ملکی افواج کے لیے ہلاکتوں کے حوالے سے سب سے برا سال رہا ہے۔
Umair Iftikhar
Lahore, Pakistan
zuki
 
Posts: 1
Joined: Wed Dec 30, 2009 12:55 pm
Location: Lahore, Pakistan

cron