Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے بے آسرا طبقے کے دکھ درد بانٹنا بہت بڑی سعادت ہے:صبا ثاقب


 انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے بے آسرا طبقے کے دکھ درد بانٹنا بہت بڑی سعادت ہے:صبا ثاقب 

لاہور: (12 دسمبر 2019 )الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ ٹرسٹ لاہور کی سیکرٹری جنرل صباثاقب نے نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے بے آسرا طبقے کے دکھ درد بانٹنا بہت بڑی سعادت ہے- بالخصوص غریب بچیوں کے ہاتھ پیلے کرنے میں غریب والدین کا بوجھ بانٹنا بہت بڑی نیکی ہے - وہ الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دو درجن سے زائد بچیوں کو لاکھوں روپے مالیت کے جہیز بوکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں - جہیز بوکس میں دلہن کے نئے کپڑے، زیورات، بستر، کچن آئٹم سمیت ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں -صباثاقب نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن بلاتفریق مذہب اور رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کر رہی ہے- انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کو اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے- تقریب میں مستحق بچیوں کے والدین نے بھی شرکت کی-
 
Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس