Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

دینی مدارس کے خلاف سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے:منتظم ا علیٰ حمد الطاف


لاہور19دسمبر2019ء:جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ محمد الطاف نے کہاہے کہ مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں،دینی مدارس کے خلاف ہر ایک سازش ناکام بنادینگے،مدارس عربیہ حکومت کے سپورٹ کے بغیر بھی ملک کے ترقی میں برابر کے شریک ہیں،حکومت مدارس کو درپیش مشکلات اور مسائل کو حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔تاکہ مدارس کو درپیش چیلنجز اور مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے سیکرٹریٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر منتظم اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ مدارس اور دہشت گردی کا آپس میں دور کا کوئی تعلق نہیں مدارس کی بنیاد آج سے چودہ سو سال پہلے محمد ﷺعربی نے رکھی تھی جبکہ دہشت گردی گزشتہ کئی دہایئوں سے امریکہ نے شروع کی ہیں۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس