Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

حکومت اور اعلیٰ عدلیہ کاشانہ دارالامان واقعہ کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنائے


لاہور19دسمبر2019ء: تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی لاہور اور چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہدایت پر جماعت اسلامی لاہور(حلقہ خواتین)، بیٹھک سکولز، عوامی پاسبان اور عوامی رکشہ یونین وومن ونگ کی کارکنان نے کاشانہ کی یتیم اور بے سہارا بچیوں کو انصاف دلانے کیلئے ٹاءون شپ کاشانہ دارالامان کے گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا جس میں خواتین ، بچو ں اور بچیوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔ جو کاشانہ میں مقیم معصوم یتیم بچیوں کو انصاف دلانے کیلئے نعرے بازی کرتی رہیں ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی لاہور کی ناظمہ زرافشاں فرحین نے کہا ہے کہ معاشرے میں بے سہارا یتیم بچیوں کی عزت سرکاری اداروں میں بھی محفوظ نہیں جو تشویشناک ہے ۔ حکومت اورعدلیہ کاشانہ دارالامان ٹاءون شپ میں ہونے والے افسوس ناک واقع کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمشن بنائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاءون شپ میں کاشانہ دارالامان کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مظاہرے میں مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل حلقہ خواتین عافیہ سرور،خالدہ شہزاد، نجم سحربیٹھک سکول کے بچے،جبکہ عوامی پاسبان کی فاطمہ رانی،ثمینہ ڈار، زنیرہ حنیف،آمنہ لطیف،جبکہ عوامی رکشہ یونین کی نائلہ حفیظ،فرزانہ فیاض،نعیمہ ریاض،عارفہ شہزادی ودیگر خواتین نے اپنے بچوں کے ہمراہ شرکت کی ۔
زرافشاں فرحین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان، چیف جسٹس پاکستان اور آرمی چیف کاشانہ کی یتیم بچیوں کو انصاف دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی علاقہ جنوبی کے نائب امیر وسیم اسلم قریشی،عتیق الرحمانعامر،چوہدری
اقبال،تنویر ارشد،محمد حنیف،طارق معین و دیگر بھی موجود تھے ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس