Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

جے آئی یوتھ کا ہر نوجوان مظلوم کی داد رسی کو اپنا اولین فرض سمجھتا ہے ۔صہیب شریف


لاہور7جنوری 2020ء:جے آئی یوتھ لاہور کے صدر صہیب شریف نے کہا ہے کہ شہر میں ہونے والے ہر ظلم اور زیادتی کے خلاف جے آئی یوتھ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی ۔ جے آئی یوتھ کا ہر نوجوان مظلوم کی داد رسی کو اپنا اولین فرض سمجھتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاہور کے دفتر میں معصوم بچی نور فاطمہ سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتارنہ کرنے کے خلاف بلائے گئے جے آئی یوتھ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ فحش ویب ساءٹس سے ملک میں فحاشی عام ہوچکی ہے اور نوجوان بڑی تیزی سے بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں اور جنسی زیادتی کے واقعات میں بھی بڑی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ گزشتہ دنوں گلبرگ کے علاقہ میں بھی معصوم بچی نور فاطمہ سے جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی ۔ اس لئے جے آئی یوتھ کل یکم نومبر بروز جمعتہ المبارک کو نماز جمعہ کے بعدگلاب دیوی ہسپتال کے سامنے فیروز پور روڈپر احتجاجی مظاہرہ کرے گی ۔ جس میں جے آئی یوتھ کے سینکڑوں کارکنان کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ کی بھی کثیر تعداد شرکت کرے گی ۔ اور اس احتجاجی مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی لاہور کے امیر ذکراللہ مجاہد اور جے آئی یوتھ لاہور کے صدر صہیب شریف اور سیکرٹری جنرل قدیر شکیل کریں گے ۔ صہب شریف نے اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلیٰ پنجاب
اور چیف جسٹس سے اس واقع کا نوٹس لینے ، ملزمان کو گرفتار کروانے اور فحش ویب ساءٹس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس