Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

دردانہ صدیقی اور دیگر خواتین رہنماؤں کاعظیم بلوچ کے انتقال پر اظہار تعزیت


کراچی 13دسمبر2020ء:جماعت اسلامی سندھ کے سابق نائب امیر عظیم بلوچ کے انتقال پْل ملال پر جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی جنرل سیکرٹری دردانہ صدیقی ڈپٹی سیکرٹریز رعنا فضل، آمنہ عثمان، ثمینہ سعید، سکینہ شاہد، ڈاکٹر حمیرا طارق، ناصرہ الیاس، عائشہ سید، سیکریٹری تسنیم معظم، نگراں میڈیا سیل عالیہ منصور، سیکرٹری اطلاعات صائمہ افروز اور دیگر ذمہ داران نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بیوہ اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں خواتین نظم کی طرف سے عظیم بلوچ کی تحریک کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر و سکینت کی دعا کی ہے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس