Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

حکومت شعائر اسلام سے باغیانہ رویہ اختیار نہ کرے۔چوہدری عمرفاروق گجر،راشدمحمود


فیصل آباد28مارچ 2020ء: جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر چوہدری عمرفاروق گجر،جنرل سیکرٹری راشدمحمود،سلطان ڈوگر،محمدزید،عمران عبداللہ،سلیم انصاری اوردیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت شعائر اسلام سے باغیانہ رویوں کا رخ نہ پیدا کریں۔شعائر اسلام پر بھی احتیاطیں ضروری ہیں چاروں مسالک کے علما اپنے اتفاق سے خود ہی مساجد پر احتیاطیں نافذ کریں گے۔ حکومتیں اپنی ساری توجہ با جماعت نمازوں سے روکنے،نماز جمعہ پرقدغن کی تشہیر پر نہ لگائیں۔حرمین میں نمازوں کی بندش، مساجدمیںجمعہ کی نماز کی ادائیگی، باجماعت نمازوں سے محرومی اہل اسلام کے لیے بڑے صدمہ کا باعث ہے۔ اللہ تعالیٰ اجتماعی سجدوں کی نعمت و رحمت پھر سے عطا کرنے اور کوروناوبا سے تمام انسانوں کو نجات عطا کرے۔ کورونا وبا سے بچائو کے لیے عوام میں رجو ع الی اللہ اور توبہ و استغفار کا رحجان اہل ایمان میں زندگی کی علامت ہے۔چوہدری عمرفاروق گجرنے کہاکہ بیماری،وبا اللہ کا عذاب نہیں انسانوں کو تنبیہ اور راہ راست پر آنے کی ترغیب ہے۔عمومی طور پر عوام احتیاطی تدابیر اور اللہ سے معافی کی طرف راغب ہیں۔لیکن عالمی سطح پر بڑے ممالک میں تعصب اور سیاسی دوریاں پیدا کرنے کا کھیل جاری ہے۔ سوچے سمجھے منصوبے کے ساتھ بھارت پاکستان اور ایران میں فرقہ پرستی کا کھیل کھیلا جاررہا ہے۔وبا شیعہ،سنی،چینی یا یورپی مغربی نہیں انسانوں کی آزمائش ہے اسکا متحد رہ کر مقابلہ کیا جائے۔ راشدمحمودنے کہا کہ عوام متحد اور یک جان ہیں۔زیادہ تر عوام گھروں پرہیں۔خواتین از خود گھروں پر رہنے کا بڑا کردار ادا کررہی ہیں۔جو لوگ باہر آتے ہیں انہیں بھی میڈیااورآگہی مہم سے متوجہ کیا جائے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس