Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

الخدمت کمیٹیاں کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی سامان، پکا ہوا کھانا اور خشک راشن بلا تفریق رنگ نسل مستحق افراد تک پہنچا رہی ہیں۔ذکراللہ مجاہد


لاہور29مارچ2020ء: امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام شہر بھر میں قائم 30 کورونا ریلیف سنٹرز اور سینکڑوں الخدمت کمیٹیاں گلی محلے کی سطح پر شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کیلئے فری حفاظتی سامان، پکا ہوا کھانا اور خشک راشن بلا تفریق رنگ نسل مستحق افراد میں تقسیم کررہی ہیں۔ مختر اور اہل خیر کے شکر گزار ہیں جن کے تعاؤن سے دیہاڑی دار مزدور اور مستحقین تک فوڈ پیکج اور کورونا حفاظتی سامان پہنچ رہا ہے۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن اس مشکل گھڑی میں قو م کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اہم سب مل کر کورونا وبا کو شکست دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ارانہوں نے لٹن روڈ پر مرکزی کورونا ریلیف سنٹر سے کورونا حفاظتی سامان اور مستحق افراد کیلئے فوڈ پیکیج شہر میں قائم 30 کورونا ریلیف سینٹرز کو فراہمی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمود الاحد، مرزا عبدالرشید، عمر شہباز، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف سمیت دیگر عہدیداران جماعت نے شرکت کی۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی طرح دیگر سیاسی پارٹیاں بھی کورونا وبا کو شکست دینے کیلئے اس مشکل وقت میں ملک کی غریب اور نادار عوام کا ساتھ دیں اور ان کا سہارا بنیں۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن کے کارکنان روز اؤل سے کورونا وبا کی جنگ میں فرنٹ لائن سپاہی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ شہر کی ہر گلی اور محلے میں الخدمت کمیٹیاں مستحقین کے گھر پکا ہوا کھانا، کورونا حفاظتی سامان اور خشک راشن پہنچا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل اور مصیبت کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور الخدمت کے ویلنٹیرز اہل لاہور کیلئے اپنی اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے اور انہیں اس مشکل گھڑی میں قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ جماعت اسلامی کی سیاست کا مقصد صرف اور صرف رضاالہی اور غلبہ دین کی جدوجہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ ہر خوشی اور تکلیف اللہ تعالی کی طرف سے نازل ہوتی ہے تو کورونا وبا پوری دنیا پر اور پاکستان پراللہ رب العزت کی طرف سے ایک بڑی آزمائش ہے جس پر حکمرانوں اور قوم کو مل کر اجتماعی توبہ کرنے کی ضرورت ہے۔ رجوع الی اللہ توبہ استغفار اور حفاظتی تدابیر ہی سے کورونا وائرس کو شکست دی جا سکتی ہے۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے شہریان لاہور سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری مشکل حالات میں نظم و ضبط کا مظاہرہ کرے، حفاظتی تدابیر اپنائے اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس