Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

اللہ نے کرونا کی ہولناک وباء کے ذریعے ہمیں وارننگ اور سوچنے کا موقع دیا،اسماء سفیر



کراچی/04اپریل ( ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ اسما سفیر نے کرونا وائرس اور شہر میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ انہوں نے کہا کہ آج جدید دنیا کا انسان رب سے بغاوت کی انتہا پر تھا جس کے نتیجے میں زمین ظلم سے بھر گئی تھی۔ اللہ نے کرونا کی ہولناک وبا ء کے ذریعے ہمیں وارننگ اور سوچنے کا موقع دیا۔ آج اس بات کی شدید ضرورت ہے کہ ہم احتیاط کے ساتھ اپنے انفرادی اور اجتماعی گناہوں کی معافی مانگیں۔ناظمہ کراچی نے خواتین سے اپیل کی کہ انفرادی عبادات، استغفار صدقہ و خیرات اور اہل خانہ کی تربیت کا خصوصی اہتمام کریں۔ بچوں کے دلوں میں ایمان مضبوط کریں تاکہ وہ آنے والے حالات میں اسلام پر قائم رہ سکیں۔اسما سفیر نے الخدمت کی فلاحی سرگرمیوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین ان رفاحی سرگرمیوں کا حصہ ہیں۔انہوں نے مخیر خواتین وحضرات پر زور دیا کہ مراکز میں وہ سرگرمیوں کا خود مشاہدہ کر کے اپنے عطیات جمع کرائیں۔ناظمہ کراچی نے کارکنان اور عام خواتین سے کہا کہ موجودہ حالات میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت ہونے والی آن لائن کلاسز دورہ قرآن درس قرآن استقبال رمضان پروگرامز میں شرکت کریں،اس قیمتی موقع سے فائدہ اٹھائیں۔#
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس