Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

ٹرانس جینڈرفاؤنڈیشن لاہور کے ذریعے 25 خواجہ سراؤں میں 15 دن کا راشن اور اینٹی کورونا سامان فراہم کیا گیا ہے،ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد


5 اپریل 2020ء
لاہور( ) سر پر ست اعلیٰ الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ٹرانس جینڈر فاؤنڈیشن لاہور کے ذریعے 25 خواجہ سراؤں میں 15 دن کا راشن اور اینٹی کورونا سامان فراہم کیا گیا ہے۔خواجہ سرا ء معاشرے کا محروم طبقہ جنہیں نظر انداز کرنے کی بجائے ان کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر لاک ڈاؤن سے متاثر شہر میں مقیم خواجہ سراؤں میں راشن اور دیگر سامان کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹرانس جینڈر فاؤنڈیشن کے دفتر میں جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے زیر اہتمام خواجہ سراؤں کو راشن تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد،صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف، رہنما جماعت اسلامی لاہور صوفی محمد اکرام، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف، صدر ٹرانس جینڈر فاؤنڈیشن لاہور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ مون سمیت خواجہ سراؤں کی بڑی تعدا د میں شرکت۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ خواجہ سراؤں میں اینٹی کورونا حفاظتی سامان اور راشن تقسیم کیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن مشکل کی اس گھڑی میں بلا امتیاز رنگ و نسل خدمت انسانیت میں مصروف عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کورونا ریلیف پیکیجز کے ثمرات بھی دیہاڑی دار اور عام آدمی تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ کورونا کے خاتمے کیلئے اختلافات سے بالا تر ہو کر جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن اپنی خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ٹیم حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گلی محلوں میں 700 سے زائد الخدمت کمیٹیاں گھر گھر اینٹی کورونا سامان اور راشن کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن لاہور خدمت خلق کے اس کام کو جاری رکھے گی۔اہل خیر اور الخدمت کے ویلینٹرز کے مشکور ہیں جن کے تعاؤن سے یہ سب ممکن ہو رہا ہے۔اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور نے اہل لاہور کے مخیر حضرات
سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ ملک و قوم پر اس مشکل وقت میں الخدمت فاؤنڈیشن کاساتھ کھڑے ہوں۔اس موقع پر صدر ٹرانس جینڈر فاؤنڈیشن لاہور چاٹرڈاکاؤنٹنٹ مون نے جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن لاہور کا اس معاشرے کے اس محروم طبقہ کی امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں تقریب 38ہزار خواجہ سراؤں کی مدد کیلئے صرف جماعت اسلامی نے پہلا قدم اٹھایا ہے جو قابل ستائش ہے۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس