Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

حکومت کورونا وائرس سے نجات کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد


14 اپریل 2020ء
لاہور( ) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ شہر بھر میں کورونا وائرس کی وبا ء کی صورتحال کنٹرول میں نہیں ہے ایسے میں تاجرداری کا مخصوص اوقات میں دکانیں کھولنے کا اعلان حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے۔ حکومت کورونا وائرس سے نجات کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ حکمران تاجر برداری کے ساتھ مل بیٹھ کر کوئی درمیانہ راستہ نکالیں۔جب تک حکومت اور عوام ایک پیج پر نہیں ہوگی اس وقت تک کورونا سے نجات ناممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پی پی 146 کے زیر اہتمام کورونا ریلیف سینٹرز کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ حافظ ابوبکر فاروقی امیر زون، عبداجلیل فاروقی، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف و دیگر موجود تھے۔
ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد مزید کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کورونا کی وجہ سے زندگی کا ہر شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے جس میں تاجر برداری سمیت روزانہ کی بنیاد پر مزدوری کرنے والے طبقہ شامل ہے۔ حکومت کی کورونا وبا کے خلاف ناقص حکمت عملی نے غریب، دیہاڑی دار اور سفید پوش کو فاقوں پر مجبور کردیا ہے مگر بدقسمتی سے وزیر اعظم عمران خان اور ان کے ٹیم ابھی تک کورونا وبا سے نجات کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہے جو قابل مذمت ہے۔ کورونا وبا پر سیاست کرکے ملک و قوم کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جارہا ہے یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فرقوں اور پارٹیوں سے بلاترہوکر کورونا وباء کے خلاف حکمت عملی پر عمل پیرا ہونا ہوگا ورنہ یورپین ممالک کی حالت ہمارے سامنے ہے۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن شہر بھر میں 30 کورونا ریلیف سینٹرز کے ذریعے عوامی خدمت میں پیش پیش ہے۔ پی پی 146 کے زیر اہتمام علاقے کے مختلف کلینکس, ہاسپٹلز، پولیس اسٹیشنز، مساجد، اقلیتوں کی عبادت گاہیں میں اینٹی کورونا سپرے کے ساتھ فیس ماسک، ہینڈ سینیٹائزرزاور حفاظتی فراہم کررہے ہیں جبکہ دیہاڑی دار کو خشک راشن، گھر پکا ہوا
کھانا اور سبزیاں روزانہ ان کے گھروں تک پہنچایا رہے ہیں۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس