Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

سستی روٹی پروجیکٹ کا مقصد لاک ڈاؤن میں غریبوں اور مستحقین کی مدد کرنا ہے، حافظ نعیم الرحمن


کراچی 20 اپریل : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور الخدمت انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہیں، جماعت اسلامی کا ملک بھر میں خدمت کا نیٹ ورک موجود ہے،ضلع غربی کے تحت اورنگی ٹاؤن میں گلشن بہار اور اسلام چوک پر سستی روٹی کے تندوروں کا قیام قابل تحسین ہے،امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی ہدایت پر کارکنان رضاکارانہ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، سستی روٹی پروجیکٹ کا مقصد لاک ڈاؤن میں غریبوں اور مستحقین کی مدد کرناہے، مستحقین کے لئے گھروں میں تیار شدہ کھانے کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع غربی اورنگی ٹاؤن میں اسلام چوک اور گلشن بہار میں سستی روٹی کے تندوروں کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو اور نیول کالونی میں الخدمت ریلیف سینٹر کے دورے و امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے بعد کارکنان اور ذمہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع غربی کے امیر اسحاق خان نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ نائب امیر فضل احد، ناظم علاقہ مدثر انصاری،ناظم علاقہ نیول کالونی ڈاکٹر مسعود اشرف اور دیگر بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں اختیارات اور وسائل کے باوجود متاثرین کی خدمت میں ناکام ہیں، حکومت کے پاس اربوں روپے کے فنڈز آئے، لیکن وہ صحیح طور پر متاثرین تک نہیں پہنچا سکی، جماعت اسلامی اقتدار کے بغیر بھی خدمت خلق کے کاموں میں اپنی مثال آپ ہے، معاشرے میں چند غیر سرکاری تنظیمیں ہی عوام کی خدمت کر سکی ہیں، جن میں سرفہرست جماعت اسلامی اور الخدمت ہے، جماعت اسلامی نے سبزیوں کی تقسیم کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے، جماعت اسلامی اور الخدمت ہمیشہ غریبوں کی مدد کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کو جب بھی موقع ملا عوام کی خدمت کی، سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان، عبدالستار افغانی، پروفیسر غفور اور محمود اعظم فاروقی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اللہ کی مخلوق کی خدمت عظیم عبادت ہے، دین اسلام انسانوں کے حقوق کا علمبردار دین ہے، کسی مسلمان کی داد رسی کرکے اس کے چہرے پر مسکراہٹ اور خوشی کے آثار پیدا کرنا ایک مسلمان کے لیے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے،اسلام کا نظام ہی پوری دنیا اور ملک و قوم کے مسائل کا حقیقی حل ہے، جس کے نفاذ کے لیے جماعت اسلامی جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ساری سرگرمیاں صرف عوام کے تعاون کی بدولت ممکن ہو پاتی ہیں، لہٰذا مخیر حضرات اپنے عطیات، زکوۃ، خیرات، صدقات الخدمت کو دیں۔ اسحاق خان نے کہا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ لوگوں کی مدد کیلئے پیش پیش رہی ہے، اس وقت صرف ضلع غربی میں 18سے 20ریلیف سینٹرز میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، موجودہ حالات میں جماعت اسلامی کے کارکنان بہت اچھا کام کر رہے ہیں، جماعت اسلامی نے مشکل کی ہر کھڑی میں عوام کی خدمت کی ہے، امدادی کام اللہ کی رضا کیلئے کر رہے ہیں۔  

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس