Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

مساجد سب سے زیادہ صاف، منظم اور مطاہر جگہ ہے جہاں بیماریوں کے پھیلنے کے سب سے کم امکانات ہیں، ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد


22 اپریل 2020ء
لاہور( ) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ و زیر اعظم پاکستان اللہ تعالیٰ کے گھروں کو بند کرنے کے علان سے پہلے وزیر اعظم ہاؤس، منڈیاں، فیکٹریاں، کارخانے اور عدالتیں بھی بند کریں۔ مساجد سب سے زیادہ صاف، منظم اور مطاہر جگہ ہے جہاں بیماریوں کے پھیلنے کے سب سے کم امکانات ہیں۔ حکمران مساجد کی بندش سے پہلے ان جگہوں کو بند کرنے پر توجہ دیں جہاں ناتو طہارت اور صفائی کا نظام ہے اور نہ ہی نظم و نسق کا۔وہ ٹی وی اینکرز اور دانش وار جو رمضان المبارک میں مساجد کی بندش پر ضرور لگا رہے ہیں۔ وہ اپنے ایئرکنڈیشن کمروں سے نکل کر ملک کی منڈوں، خارخانوں،میٹھائی، بیکری کا سامان بنانے والی فیکٹریوں اور شہر میں موجود بڑے شاپینگ مالز اور و دیگر اسے اداروں کا دورہ کریں اور دیکھیں کہ وہاں انسانوں کی بھیڑ مصروف عمل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے رمضان المبارک میں کورونا کے پھیلانے کے خدشات پر مساجد بند کرنے کے علان کے بعد میڈیا کو اپنا ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ حکمران اگر کورونا پھیلاؤں کی وجہ سے مساجد بند بھی کرنا چاہتے ہیں تو پھر پبلک مقامات اور اداروں کو پہلے بند کیا جائے اور مساجد کو سب سے آخر میں بند کیا جائے۔ مساجد رب کائنات کی عبادت کا مرکز،
اللہ تعالیٰ سے مدد اور مغفرت کا ذریعہ ہے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے آئمہ مساجداور عوام سے یہ بھی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مساجد کو کھولا رکھنے اور اس میں عبادت کرنے کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہونا چاہیے کہ عوام کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر اور اقدامات سے لاپروا ہوجائیں۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد اس بات کا بھی اعلان کیا کہ رمضان المبارک سے ایک دن قبل والے جمعتہ المبارک کے دن جماعت اسلامی لاہور کے تمام کارکنان اپنے محلے کی مساجد کی صفائی کریں گے اور مساجد کو ڈس انفیکٹ کریں گے۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس