Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

موجودہ صورتحال میں محروم طبقے اور مستحق گھرانوں میں راشن کی فراہمی کا خاص خیال رکھا جائے، دردانہ صدیقی



کراچی /22اپریل ( ) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کے مرکزی نظم کا آن لائن اجلاس سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی کی صدارت میں ہوا جس میں ڈپٹی سیکرٹری و سابق ایم پی اے ثمینہ سید، سابقہ ایم این اے عائشہ سید، ڈاکٹر حمیرا طارق، رعنا فضل، تسنیم معظم، آمنہ عثمان اور سکینہ شاہد نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام ذمہ داران نے اپنی ذمہ داریوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کیں جبکہ پچھلے کاموں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اس موقع پر دردانہ صدیقی نے اپنی ٹیم کو ہدایت کی کہ موجودہ صورتحال میں لوگوں کی مدد بالخصوص رمضان المبارک میں محروم طبقے اور مستحق گھرانوں میں راشن کی فراہمی کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان قرآن کا مہینہ ہے، جب تک ہم اللہ سے نہیں جڑیں گے، نہ ہی مسائل و مشکلات سے نجات پا سکتے ہیں اور نہ ہی کامیابی سے ہمکنار ہونا ممکن ہے۔ انہوں نے تاکید کہ قرآن کی دعوت گھر گھر تک پہنچانے کے لیے بھرپور انداز میں آن لائن دورہ قرآن کا اہتمام و انتظام کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوسکیں۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس