Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

حلقہ خواتین کے مرکزی شعبہ اطفال نے ملک بھر کے اسکولوں میں ہونے والی ہنگامی تعطیلات میں بچوں کیلئے خصوصی طور پر سرگرمیاں تیار کی ہیں



کراچی/22اپریل ( )کراچی حلقہ خواتین کے مرکزی شعبہ اطفال نے کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر کے اسکولوں میں ہونے والی ہنگامی تعطیلات میں بچوں کیلئے خصوصی طور پر سرگرمیاں تیار کی ہیں جن میں دھنک کے رنگ شعبہ اطفال کراچی اور اُنکی ٹیم نے بچوں کے واٹس ایپ گروپ بناکر بکھیر دیے۔پورے کراچی میں 81 گروپس پر 3870 گھرانوں کے بچوں نے اپنی ماؤں کے ساتھ مل کر یہ سرگرمیاں انجام دیں۔شعبہ اطفال کراچی کی نگراں سعدیہ طہٰ نے بتایا کہ ان سرگرمیوں کا مقصد بچوں کی ہمہ پہلو(روحانی،سماجی،ذہنی،جسمانی،اور جزباتی) نشونما کرنا ہے۔ان سرگرمیوں کو میں اور میرا قرآن، ایک حدیث ایک کہانی،سیرت صحابہ،رنگا رنگ سرگرمیوں،اخلاقی کہانیوں واقعات اور وڈیوز کے ذریعے ترتیب دیا گیا ہے۔ شعبہ اطفال ینگ مسلم کی ان سرگرمیوں سے پورے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں کے علاوہ بیرون ملک دبئی سعودیہ کویت امریکہ وغیرہ میں بھی استفادہ حاصل کیا جارہا ہے۔سعدیہ طہ نے مزید بتایا کہ ان کی ٹیم کو والدین کی طرف سے حوصلہ افزائی اور تشکر آمیز پیغامات موصول ہورہے ہیں کہ ان مایوسی اور پریشان کن حالات میں جماعت اسلامی خواتین نے بچوں کے لیے تربیتی کلاسز منعقد کرکے بچوں کے فرصت کے ان لمحات کو ضائع ہونے سے بچالیا۔تقریبا'' 7000 کراچی کے بچوں نے خوشی خوشی ان کلاسز میں اپنی آڈیو وڈیو بھیج کر ناصرف حصہ لیا بلکہ مدتوں بعد ماؤں کو بھی بچوں کے ساتھ بہترین کوالٹی ٹائم گزارنے کا موقع ملا۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس