Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

حافظ نعیم الرحمن کا الخدمت قاضی حسین احمد میگا راشن پروجیکٹ کا دورہ، 10ہزار راشن پیک کی تقسیم کی گئی


کراچی /23اپریل( )جماعت اسلامی ضلع جنوبی اور الخدمت نے مشن ایثار الخدمت کلفٹن کا آغاز کر دیا،اس نازک وقت میں لاکھوں دیہاڑی دار مزدور، ملازم پیشہ افراد اور ان کے اہل خانہ کی سرپرستی کیلئے کلفٹن میں الخدمت قاضی حسین احمد مرحوم میگا راشن سینٹرشروع کیا گیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ضلع جنوبی کلفٹن میں قائم سینٹر کا دورہ کیا اور سینٹر میں جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیااور وہاں مصروف کارکنان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی کراچی راجہ عارف سلطان، رکن سندھ اسمبلی و امیر ضلع جنوبی سید عبد الرشید، الخدمت کورونا ریلیف کے نگران قاضی صدر الدین، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، لیاقت عبداللہ، ذکر محنتی،کیمپ انچارج اویس جامعی، آپریشنل ہیڈ سعد لیاقت، سربراہ کلفٹن میڈیا ٹیم معاذ لیاقت،آصف عبداللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ امدادی کام قیم ضلع جنوبی سفیان دلاور کی سرپرستی میں جاری ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اب تک 10 ہزار راشن تقسیم کیا جا چکا ہے اور مزید 10ہزار راشن کی تقسیم کا پروگرام ہے، دہلی کالونی، گزری، پنجاب کالونی پی اینڈ ٹی کالونی، نیلم کالونی، سلطان آباد، کیماڑی، بحریہ کالونی، موسیٰ لین اور لیاری سمیت شہر بھر میں راشن تقسیم کیا گیا ہے۔ اسی طرح کلفٹن زون کے زیر اہتمام پی این ٹی کالونی میں سستی روٹی پروجیکٹ کے تحت تندورشروع کیا گیا ہے، جہاں پر گزشتہ 20دنوں سے روزانہ ایک ہزار افراد کو فری میں کھاناتقسیم کیا جا رہا ہے، جبکہ دہلی کالونی میں بھی ایک مہینے سے خلیفہ انوار احمد ٹینٹ والا ریلیف کیمپ قائم ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضا کار اس وقت قوم اور انسانیت کیلئے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں، جماعت اسلامی اور الخدمت اس مشکل وقت میں شہریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن سے متاثر افراد کی دادرسی کیلئے مصروف عمل ہے، حکومت کے اقدامات صرف اعلانات اور میٹنگز تک محدود ہے، صوبائی، وفاقی اور شہری حکومت کورونا وباء پر سیاست کرنے کے بجائے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کریں۔  

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس