Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

ہم کوشش کر رہے ہیں کہ الخدمت خواتین کے ذریعے ماہ رمضان میں لاکھوں خواتین کے مسائل کو حل کر سکیں،اسماء سفیر




کراچی/28اپریل ( )جماعت اسلامی (حلقہ خواتین)کراچی کی ناظمہ اسماء سفیر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور الخدمت شہر بھر میں مثالی کردار ادا کر رہی ہے ٗآزمائش کی مشکل گھڑی میں خواتین کارکنان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیااسماء سفیر نے الخدمت کراچی ٹیم کے ہمراہ کاموں کا جائزہ بھی لیا۔ اسماء سفیر نے مزید کہا کہ اس وقت لوگ جن مشکلات سے گزر رہے ہیں ان حالات میں ہر دردمند دل نے الخدمت کا ساتھ دیا ہے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ الخدمت خواتین کے ذریعے ماہ رمضان میں ان لاکھوں خواتین کے مسائل کو حل کر سکیں۔اس سلسلہ میں ہزاروں خاندانوں کو راشن اور دیگر سامان، پکا پکایا کھانا، سبزیاں اور گوشت گھر کی دہلیز پر فراہم کر دیا گیا ہے۔اسماء سفیر ہدایات دی کہ خواتین کے ساتھ ساتھ بچوں اور علاج معالجے کی ضروریات کو بھی پورا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ امید اور حوصلے کے ساتھ ساتھ اللہ پر بھروسہ اور رجوع الی اللہ کو جاری رکھا جائے اس نازک موڑ پر جماعت اسلامی میں قوم کے ساتھ مل کر مشکل حالات سے نکلنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ کیونکہ اتنے بڑے چیلنج سے نمٹنا کسی کے لئے بھی تنہا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں عوام اور بالخصوص خواتین کو ہر طرح کا ریلیف دینے اور اپنی سرگرمیاں بڑے پیمانے پر جاری رکھنے کی منصوبہ بندی کو نیچے تک منتقل کردیا گیا ہے جس کی نگرانی ناظمات ضلع ڈیٹا بیس سسٹم کے تحت کررہی ہیں جب کہ ضلعی سطح کو کراچی سے منسلک کرکے وسیع پیمانے پر وسائل نیچے تک پہنچائے جا رہے ہیں۔الخدمت کراچی کی نگراں یاسمین آصف،نائب نگراں ناہید افتخار اور ثمرہ نے بتایا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی ہدایت پر شہر میں میگا پروجیکٹس کے ذریعے بڑے پیمانے پر شہر کے مختلف اضلاع میں اشیائے خوردونوش، راشن اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی ناظمہ کراچی اسماء سفیر کی نگرانی میں جاری ہے۔اس موقع پر معتمدہ کراچی فرح عمران نے شہر بھر کے تمام اضلاع کا جائزہ بھی پیش کیا۔انہوں نے بتایا کہ الخدمت خواتین میں روزانہ ہزار وں کی تعداد میں خواتین کی درخواستوں پر امداد پہنچائی جارہی ہے۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس