Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

ملک بھر میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ کورونا وائرس کے خلاف پہلی صف میں لڑ رہے ہیں،ہم انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد



28 اپریل 2020ء
لاہور( ) تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے زیر اہتمام ثریاعظیم ہسپتال میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز میں حفاظتی کٹس تقسیم کی گئی۔سرپرست اعلیٰ الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیزعابد نے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کو حفاظتی کٹس اور ہینڈ سینیٹائرز اور گلوز و دیگر سامان دیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری گورننگ باڈی ثریاعظیم (وقف) ہسپتال افتخار احمد چوہدری، ایم ایس ہسپتال ڈاکٹرلیاقت علی، فیاض احمد فیضی، محمد اویس سرور و دیگر عہدیداران موجود تھے۔اس موقع پر سرپرست اعلیٰ الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ کورونا وائرس کے خلاف پہلی صف میں لڑ رہے ہیں۔ ڈاکٹرز اور پیرمیڈیکل سٹاف مجاہد کا کردار ادا کررہےہیں جو اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر اور اپنے آرام کو پس پشت ڈال کر انسانیت کو بچانے میں دن رات مصروف عمل ہے ان کی پروٹیکشن ریاست کی اولین ذمہ داری ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے ڈاکٹرز حفاظتی کٹس اور دیگر سامان کی عدم فراہمی کے باوجود بھی کام کررہے ہیں یہ اس جنگ کے اولیں سپاہی ہیں جو آئیسولیشن وارڈز اور آئی سی یوز میں فرنٹ لائن سپاہی بنے ہوئے ہیں اور کورونا وبا کا شکار ہورہے ہیں جو تشویشناک امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن پورے ملک میں ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اورتمام طبی عملے کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور اس کورونا وبا کا شکار ہو کر جام شہادت نوش فرمانے والوں کو اسلام پیش کرتی ہیں جنہوں نے انسانیت کو بچانے کیلئے اپنی قیمتی جانیں قربان کیں۔ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمارے فرنٹ لائن سپاہیوں کی ضروریات کو فی الفور پورا کیا جائے حفاظتی کٹس اور دیگر سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ
اس وبا کاشکار ہونے والوں ڈاکٹرز علاج معالجہ بہتر انداز میں بے خوف ہو کر سکیں۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس