Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

ریاض نائیکوکی پلوامہ میں شہادت سے برہان وانی کی شہادت سے تحریک میں جو جوش ولولہ پیدا ہوا اس میں مزید تیزی آئے گی،کاشف سعید شیخ


کراچی (اسٹاف رپورٹر) 07 مئی 2020 جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے برہان وانی شہید کے جانشین کمانڈر ریاض نائیکو کی شہادت پر دلی دکھ اور غم کا اظہار اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب المجاہدین کے چیف آپریشنل کمانڈر ریاض نائیکو کی پلوامہ میں شہادت سے برہان وانی کی شہادت سے تحریک میں جو جوش ولولہ پیدا ہوا اس میں مزید تیزی آئے گی اور کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی تحریک کی منزل کشمیری حریت پسند جوانوں کی شہادت سے مزید قریب تر ہوجائے گی۔انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ افضل گورو کی شہادت ہو یا برہان وانی یا ریاض نائیکو یہ شہادتیں دراصل آزادی کشمیر کی جدوجہد کا لازمی جز بن چکی ہیں ،دنیا میں کوئی آزادی کی تحریک سامراجی قوتوں کیخلاف بڑے پیمانے پر مالی اور جانی قربانیوں کے بغیر اپنی منزل پر نہیں پہنچ سکتی ، کشمیر کے عوام گذشتہ ستر سالوں سے دنیا کے سب سے بڑے جمہوریت کی دعویدار کٹر ہندو سامراج بھارتی حکومت کے ظلم اور بربریت کی تمام انتہاﺅں کو چھونے کے باوجود اپنی جدوجہد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹی ہے اور نریندرمودی کی انتہاپسند اور فانشزازم کی وجہ سے آج کشمیری عوام گذشتہ 9ماہ سے مسلسل کرفیو اور لاک ڈاﺅن کا شکار ہیں، وادی میں 8لاکھ سے زائد انتہاپسند فوج کے باوجود آئے روز مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں میں ہندوفوجیوں کی ہلاکت اور مجاہدین کی شہادت اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیر کا نوجوان بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوں کو قربان کرنے کیلئے تیار ہے۔ لاک ڈاﺅن، کرفیو ، حریت قیادت سمیت تمام سیاسی لوگوں کو گھروں میں نظربند کرنے، وادی کے چپے چپے پر بھارتی فوج کی تعیناتی اور بڑے پیمانے پر نہتے عوام کا قتل عام، خواتین کی عصمت دری اور بچوں کو ذبح کرنے جیسے انسانیت دشمن کاروائیوں کے باوجود کشمیری عوام بھارت سے آزادی کیلئے اپنے جگرگوشوں کی قربانیاں دے رہے ہیں،شہید برہان وانی کی طرح شہید ریاض نائیکو کی نماز جنازہ میں تمام رکاوٹیں توڑ کر لاکھوں کشمیریوں کی شرکت کی کوشش اور بھارتی فوج کا میت پر قبضہ کرکے خود ہی تدفین کرنے سے یہ بات ثابت ہے کہ کشمیری عوام شہادتوں اور قربانیوں سے گھبرانے والے نہیں، کشمیر کی آزادی اور بھارت سامراج ہندو برہمن کے تسلط سے نجات کیلئے کشمیر کا بچہ بچہ کٹ مرنے کیلئے تیار ہے لیکن بھارتی غلامی قبول نہیں کرسکتے۔ صوبائی رہنماءنے مزید کہا کہ افسوس اور دکھ اس بات کا ہے کہ ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں شہادتوں کا موسم گرم ہے تو دوسری جانب پاکستان جو کشمیری عوام کا سب سے بڑا پشتیبان ہونے کا دعویدار ہے حکمران سیاسی رسہ کشی،کورونا پر سیاست اور کرپشن کے گندے کھیل میں مصروف ہیں، بھارت کشمیر میں بڑے پیمانے پر ہندووں کو بساکر فلسطین ماڈل پر عمل پیرا ہے تو دوسری جانب لائن آف کنٹرول بھاری توپ خانے سے بمباری کے ذریعے نہتے سولین شہریوں اور فوجی جوانوں کی شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن حکمران اقوام متحدہ میں ایک تقریر کے بعد کشمیر ی عوام کو بھول چکے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ دنیا بھر کے سفارتی مشنز کو فعال، بھارتی مظالم کو بے نقاب اور کشمیری عوام کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سیاسی،سفارتی اور جہادی سرگرمیوں مین تیزی لاکر بھارت کو دو ٹوک جواب دیا جائے، بھارتی سامراج باتوں سے نہیں طاقت کی زبان سے ہی کشمیر سے تسلط ختم کرسکتا ہے۔کراچی (اسٹاف رپورٹر) 07 مئی 2020 جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے برہان وانی شہید کے جانشین کمانڈر ریاض نائیکو کی شہادت پر دلی دکھ اور غم کا اظہار اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب المجاہدین کے چیف آپریشنل کمانڈر ریاض نائیکو کی پلوامہ میں شہادت سے برہان وانی کی شہادت سے تحریک میں جو جوش ولولہ پیدا ہوا اس میں مزید تیزی آئے گی اور کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی تحریک کی منزل کشمیری حریت پسند جوانوں کی شہادت سے مزید قریب تر ہوجائے گی۔انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ افضل گورو کی شہادت ہو یا برہان وانی یا ریاض نائیکو یہ شہادتیں دراصل آزادی کشمیر کی جدوجہد کا لازمی جز بن چکی ہیں ،دنیا میں کوئی آزادی کی تحریک سامراجی قوتوں کیخلاف بڑے پیمانے پر مالی اور جانی قربانیوں کے بغیر اپنی منزل پر نہیں پہنچ سکتی ، کشمیر کے عوام گذشتہ ستر سالوں سے دنیا کے سب سے بڑے جمہوریت کی دعویدار کٹر ہندو سامراج بھارتی حکومت کے ظلم اور بربریت کی تمام انتہاﺅں کو چھونے کے باوجود اپنی جدوجہد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹی ہے اور نریندرمودی کی انتہاپسند اور فانشزازم کی وجہ سے آج کشمیری عوام گذشتہ 9ماہ سے مسلسل کرفیو اور لاک ڈاﺅن کا شکار ہیں، وادی میں 8لاکھ سے زائد انتہاپسند فوج کے باوجود آئے روز مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں میں ہندوفوجیوں کی ہلاکت اور مجاہدین کی شہادت اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیر کا نوجوان بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوں کو قربان کرنے کیلئے تیار ہے۔ لاک ڈاﺅن، کرفیو ، حریت قیادت سمیت تمام سیاسی لوگوں کو گھروں میں نظربند کرنے، وادی کے چپے چپے پر بھارتی فوج کی تعیناتی اور بڑے پیمانے پر نہتے عوام کا قتل عام، خواتین کی عصمت دری اور بچوں کو ذبح کرنے جیسے انسانیت دشمن کاروائیوں کے باوجود کشمیری عوام بھارت سے آزادی کیلئے اپنے جگرگوشوں کی قربانیاں دے رہے ہیں،شہید برہان وانی کی طرح شہید ریاض نائیکو کی نماز جنازہ میں تمام رکاوٹیں توڑ کر لاکھوں کشمیریوں کی شرکت کی کوشش اور بھارتی فوج کا میت پر قبضہ کرکے خود ہی تدفین کرنے سے یہ بات ثابت ہے کہ کشمیری عوام شہادتوں اور قربانیوں سے گھبرانے والے نہیں، کشمیر کی آزادی اور بھارت سامراج ہندو برہمن کے تسلط سے نجات کیلئے کشمیر کا بچہ بچہ کٹ مرنے کیلئے تیار ہے لیکن بھارتی غلامی قبول نہیں کرسکتے۔ صوبائی رہنماءنے مزید کہا کہ افسوس اور دکھ اس بات کا ہے کہ ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں شہادتوں کا موسم گرم ہے تو دوسری جانب پاکستان جو کشمیری عوام کا سب سے بڑا پشتیبان ہونے کا دعویدار ہے حکمران سیاسی رسہ کشی،کورونا پر سیاست اور کرپشن کے گندے کھیل میں مصروف ہیں، بھارت کشمیر میں بڑے پیمانے پر ہندووں کو بساکر فلسطین ماڈل پر عمل پیرا ہے تو دوسری جانب لائن آف کنٹرول بھاری توپ خانے سے بمباری کے ذریعے نہتے سولین شہریوں اور فوجی جوانوں کی شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن حکمران اقوام متحدہ میں ایک تقریر کے بعد کشمیر ی عوام کو بھول چکے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ دنیا بھر کے سفارتی مشنز کو فعال، بھارتی مظالم کو بے نقاب اور کشمیری عوام کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سیاسی،سفارتی اور جہادی سرگرمیوں مین تیزی لاکر بھارت کو دو ٹوک جواب دیا جائے، بھارتی سامراج باتوں سے نہیں طاقت کی زبان سے ہی کشمیر سے تسلط ختم کرسکتا ہے۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس