Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

امیرجماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد کا صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو قرنطینہ مراکزمیں سہولیات کےفقدان اورایس او پیز کی تبدیلی کے حوالے سے تحریری مراسلہ


8 مئی 2020ء
لاہور( )تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم پاکستان عمران خان، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو قرنطینہ مراکز میں سہولیات کے فقدان اور ایس او پیز کی تبدیلی کے حوالے سے تحریری مراسلہ بھیجوا دیا۔ مراسلے میں امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے صاحب اقتدار سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ٹیسٹ پازٹیو آنے والوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک قابل مذمت ہے۔اس کے نتیجہ میں لوگ ٹیسٹ کروانے سے گریزاں ہیں جو کہ کورونا پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔حکومت اپنے ایس او پیز اور اپنے طرز عمل کو تبدیل کرے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ پازٹیو آنے والے وہ افراد جن کے اندر کورونا وبا کی علامات موجود نہیں ہیں ان کو پولیس کے ذریعے سے گھروں سے اٹھا کر قرنطینہ مراکز میں بند کرنا دانشمندانہ قدم نہیں ہے۔ جو لوگ گھروں میں قرنطینہ ہونا چاہتے ہیں ان کو یہ سہولت مہیا کی جائے۔ اب تک بنانے جانے والے قرنطینہ مراکز پر سہولیات کے فقدان کی وجہ سے وہاں پر احتجاج اور انتظامیہ کے خلاف مظاہرے کے کئی واقعات پیش آنا محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔مراسلہ میں صدر مملکت ڈاکٹرعلوی، وزیر اعظم پاکستان عمران خان سمیت تمام حکام بالا سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس تشویشناک صورتحال پر فی الفور ایکشن لیں اور کورونا وبا کے حوالے سے اپنے ایس او پیز کو نئے سرے سے ترتیب دیں تاکہ لوگوں کی بڑی تعداد کورونا ٹیسٹ کروانے کے ساتھ اپنے آپ کو اور دوسروں کو اس وبا سے محفوظ بناسکے۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس