Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

اٹھارویں آئینی ترمیم سے چھیڑ چھاڑ وفاق اورصوبوں میں نفرتوں کا سیلاب لائے گی،لیاقت بلوچ



لاہور11مئی 2020ء
نائب امیر جماعت اسلامی اور صدر مجلس قائمہ سیاسی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کرونا لاک ڈاﺅن پر حکومت کی کوئی متفقہ قومی پایسی نہیں ۔ کنفیوژن کی وجہ سے حیرانگی ، بے بسی اور افراتفری پھیل رہی ہے ۔ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے معیشت بھی تباہ کرلی اور کرونا وائرس پر بھی کنٹرول نہیں ہوسکا ۔ عمران خان ٹیم لیڈر ہیں اس تباہی کے وہ واحد ذمہ دار ہیں ۔کنٹرولڈ ڈیموکریسی میں ریاست اور سیاست کا ٹکراﺅ فطری امر ہے ۔ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں کار بے کار بنادی گئی ہیں ۔ 2018 ءکے انتخابات دھاندلی زدہ تھے لیکن اچھی امیدوں کی وجہ سے تمام اسٹیک ہولڈرز نے خاموشی اختیار کر لی ۔ دھاندلی زدہ انتخابات کا زہر سب کچھ لپیٹ رہاہے ۔ قادیانی نوازی حکومت کے ماتھے پر سیاہ داغ ہے ۔ اٹھارویں آئینی ترمیم سے چھیڑ چھاڑ وفاق اور صوبوں میں نفرتوں
کا سیلاب لائے گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے منصورہ میں زوم ٹیلی کانفرنس کے ذریعے ارکان کے دوسرے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ٹیلی زوم کانفرنس میں نائب امراءراشد نسیم ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، میاں محمد اسلم ، سینیٹر مشتاق احمد خان ، محمد حسین محنتی ، راﺅ محمد ظفر ، مولانا عبدالحق ہاشمی ، جاوید قصوری ، ڈاکٹر طارق سلیم اور دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی۔
اجلاس میں ارکان مجلس قائمہ سیاسی قومی امور نے اظہار کیا کہ سیاسی ، اقتصادی اور سماجی بحران قومی وحدت کے لیے خطرناک شکل اختیار کر رہاہے ۔ آٹا چینی ، ادویات ، انرجی پروڈکشن سکینڈلز ، تیل کی عالمی منڈی کے مقابلہ میں قیمتیں ،عوام کی جیبوں پر ڈاکہ اور بلدیاتی انتخابات سے فرار عمران خان حکومت کی نااہلی ، غیر جمہوری اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ کرونا وبا اور لاک ڈاﺅن میں نقصانات سے ظاہر ہوگیاہے کہ بااختیار بلدیاتی نظام ہوتا تو عوام کو سہارا ملتا ۔ جماعت اسلامی حالات کی بہتری پر حکومت کی نااہلی ، ناکامی ، مہنگائی ، اقتصادی بحران ، اسٹیٹس کو کے خلاف ملک گیر تحریک چلائے گی ۔
اجلاس میں مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں پر فاشسٹ مودی سرکا ر کے ظلم و جبر کی مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری ، عالم اسلام اور عالمی ادارے بھارت کے ظلم کو روکیں ۔ پورا خطہ فساد کی نظر ہو جائے گا جو عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرناک ہوگا ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس