Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

حکومت لاک ڈاﺅن ایس او پیز پرعمل درآمد کروانے میں ناکام رہی جس سےلاک ڈاﺅن کے مقاصد پورے نہیں ہوئے،سینیٹر سراج الحق


لاہور11مئی 2020ء
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر حکومت اپنے سرمایہ کاروں کو سہولتیں دے تو ملک معاشی بحران سے نکل سکتا ہے۔ہمارے صنعتکاروں اور تاجروں میں ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہواہے۔حکومت بیرونی سرمایہ تو ملک میں نہیں لاسکی اور جو ملکی سرمایہ کار اپنے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروبار کو ترقی دیکر روزگار کے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں حکومت ان کے لیے طرح طرح کی رکاوٹیں پیدا کررہی ہے۔ٹیکسوں کے ظالمانہ نظام نے نہ صرف کاروباری طبقے کو تنگ کررکھا ہے بلکہ عام آدمی کی زندگی بھی اجیرن کردی ہے ۔حکومت لاک ڈاﺅن ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے میں ناکام رہی جس سے لاک ڈاﺅن کے مقاصد پورے نہیں ہوئے۔جبکہ ڈیڑھ ماہ سے زیادہ عرصہ تک کاروبار بند رہنے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔کاروبار کی بندش سے بے روزگاری اور مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔حکومت اس طرح شش و پنج کا شکار رہی تو مسائل کی دلد ل مزید گہری ہوتی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں معروف صنعتکار شیخ عابد محمود کی قیادت میں ملاقات کرنے والے تاجر نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروسطی پنجاب کے امیرجاوید قصوری بھی موجود تھے۔شیخ عابد محمود نے امیر جماعت اسلامی کی خدمت میں کرونا سے بچاﺅ کا حفاظتی سامان اور ڈاکٹروں کے لیے حفاظتی کٹس بھی پیش کیں۔
سینیٹرسراج الحق نے تاجروں کے جذبہ خیر سگالی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تاجر، صنعتکار اور مخیر حضرات دنیا بھر میں سب سے زیادہ صدقات زکوة دیتے اور مستحقین کی امدادا کرتے ہیں ۔اگر حکومت اپنے کاروباری طبقے کے لیے سہولتیں پیدا کرے تو اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والے ہمارے لوگ کسی غریب اورمسکین کو بھوکا نہ سونے دیں۔
سینیٹر سراج الحق نے صنعتکاروں اور تاجروں سمیت ملک بھر کے مخیر لوگوں سے اپیل کی کہ رمضان المبارک اور خاص طور پر عید الفطر کے موقع پر اپنے ارد گرد موجود غریبوں ،مساکین ،بیواﺅں اور یتیموں کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ان کے لئے سحری اور افطاری کا انتظام کیا جائے اور عیدپر اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ یتیم بچوں کو بھی نئے کپڑے اور جوتے خرید کر دیے جائیں تاکہ وہ بھی عید الفطر کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔انہوںنے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت کی ذمہ داری حکومت اور معاشرے دونوں پر ہے۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس