Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

ہم ہر سطح پر بحریہ ٹاﺅن کے متاثرین کا ساتھ دیں گے،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ



لاہور13مئی2020ئ
ؓ بحریہ ٹاﺅن کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے سو سے زیادہ مردں و خواتین میں جماعت اسلامی کے ہیڈکواٹر منصورہ میں نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں کے مطالبات انصاف پر مبنی ہیں ہم ہر سطح پر بحریہ ٹاﺅن کے متاثرین کا ساتھ دیں گے۔کرونا کی وجہ سے لوگ پہلے ہی نڈھال ہیں ۔بحریہ ٹاﺅن انتظامیہ مرے کو مارنے پر تلی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاﺅن انتظامیہ بیس مئی 2020ءکی ڈیڈ لائن کا اپنا نوٹس واپس لینے کا با ضابطہ اعلان کرے جس میں بحیریہ ٹاﺅ ن نے پوزیشن /یوٹیلٹی اور نان یوٹیلائزیشن چارجز ادا کرنے کا غیر قانونی ناجائز مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاﺅن غیر قانونی اور ناجائزپوزیشن /یوٹیلٹی اور نان یوٹیلائزیشن چارجز موصول کرنے سے باز رہے ۔بحریہ ٹاﺅن انتظامیہ ایسے ناجائزمطالبات کا حق نہیں رکھتی۔انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاﺅن انتظامیہ پلاٹ ٹرانسفر کے بعد صرف سیکورٹی ،مینٹی نینس چارجز سرکاری ریٹ پر لینے کی مزاج ہے۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس