Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

کشمیراصلاً برطانیہ کا پیدا کردہ مسئلہ ہےاوراس کےحل کی ذمہ داری بھی سب سےزیادہ برطانیہ پرعائد ہوتی ہے،سینیٹر سراج الحق


لاہور14مئی 2020ئ
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سرا ج الحق نے اسلام میں برطانوی ہائی کمشنر Dr.Christian Turner سے ملاقات کی اور کورونا کی وجہ سے برطانیہ میں ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کے ساتھ گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن کی طرف سے کرونا وباءسے بچاﺅ اور لاک ڈاﺅن میں عوام کو بنیادی ضروریات اور راشن کی فراہمی کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں کا بھی ذکر کیا جس پر برطانوی ہائی کمشنر نے جماعت اسلامی اور الخدمت کی فلاحی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کو کورونا سے بچاﺅ اور مستحقین کی امداد کے لیے اپنے ہر طرح کے تعاو ن کا یقین دلایا۔
ملاقات میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کشمیر میں 9ماہ سے جاری لاک ڈاﺅن اور بھارتی فوج کے کشمیریوں پر مظالم کو رکوانے کے لیے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اقوام متحدہ میں سب سے دیرینہ حل طلب مسئلہ ہے ۔کشمیر اصلاً برطانیہ کا پیدا کردہ مسئلہ ہے اور اس کے حل کی ذمہ داری بھی سب سے زیادہ برطانیہ پر عائد ہوتی ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور بھارتی افواج کے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اپنی ذمہ داری کو ادا کرنے کو تیار ہے اور ہم مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے ہر فور م پر آواز اٹھائیں گے۔
سینیٹر سراج الحق نے ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کو برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔جس پر برطانوی ہائی کمشنر نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اورکہا کہ پاکستانیوں کے مسائل کو میں اپنے مسائل سمجھتا ہوں اور اپنی حکومت کی طرف سے ان مسائل کے حل کے لیے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس