Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

صوبائی اور وفاقی حکومت کی نوراکشتی ”لڑاﺅ اور حکومت کرو“ کی سابقہ پالیسی کا تسلسل ہے،محمد حسین محنتی


جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ حکمران عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں ہیں۔
صوبائی اور وفاقی حکومت کی نوراکشتی ”لڑاﺅ اور حکومت کرو“ کی سابقہ پالیسی کا تسلسل ہے، کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے حکومتی ٹیسٹ اور اموات کے اعداد وشمار میں تضادات شکوک وشبہات کا باعث بن رہے ہیں، جماعت اسلامی مظلوم عوام کی ترجمان بن کر عوامی مسائل کو اجاگر اور ان کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی،ذمہ داران تقویٰ ودین داری کی اسپرٹ کو آگے بڑھائیں کیونکہ جب تک اخلاص وجذبہ نہیں ہوگا اس وقت تک کوئی بھی تحریک نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباءآڈیٹوریم میں وڈیو لنک کے ذریعے سندھ بھر کے ضلعی امراءکے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، قیم صوبہ کاشف سعید شیخ، نائب امراءعبدالغفار عمر، حافظ نصراللہ عزیز، نائب قیم محمد مسلم اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی اس موقع پر موجود تھے۔محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام مہنگائی،بیروزگاری،صحت وتعلیم اور صاف پانی جیسی بنیادی ضروریات سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہیں،کورونا اور لاک ڈاﺅن کی صورتحال نے عام آدمی کے مسائل میں مزید اضافہ کردیا ہے مگر دوسری جانب وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرکے ریلیف دینے کی بجائے ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی میںمصروف ہیں۔ صوبائی امیر نے ضلعی ذمہ داران پر زور دیا کہ حالات چاہے جیسے بھی ہوںوہ تنظیمی اسپرٹ کو آگے بڑھانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں کیونکہ نہیں معلوم کہ کورونا کی وبا کب ختم ہوگی،اسلئے کورونا کے ساتھ ساتھ زندہ رہنا سیکھنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ 27رمضان المبارک کو یومِ پاکستان اور نزول قرآن کے احتیاطی تدابیر کے ساتھ پروگرامات کئے جائیں۔

 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس