Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

حکمران”لڑاﺅ اور حکومت کرو “ کے بعد اب ”ڈراﺅ اورحکومت کرو“ کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں،مجاہد چنا



کراچی(اسٹاف رپورٹر) 16مئی2020جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کہا ہے کہ حکمران ”لڑاﺅ اور حکومت کرو “ کے بعد اب ”ڈراﺅ حکومت کرو“ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، خاندانی موروثی پارٹیوں نے قوم کو آٹا،چینی،گندم چور اور قومی دولت کی لوٹ مار کرنے والی قیادت دی،جمہوریت احتساب ور انصاف کا نعرہ لگانے والے سب سے پہلے ان چیزوں کو اپنی پارٹیوں کے اندر نافذ کریں، لاک ڈاﺅن کی آڑ میں سندھ حکومت کی جانب سے مساجد کو تالے، تراویح ،ختم قرآن ودیگر اجتماعات کو محدود کرنا دین بیزار پالیسی اور بیرونی ایجنڈے کا حصہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی سندھ کے میڈیا سیل میں افطار ڈنر کی نشست سے خطاب کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کو خفیہ ایجنڈے اور عالمی امدادی پیکج کے ساتھ جوڑا جارہا ہے،ہر مریض کو کورونا کا مریض ظاہر کرنا تشویش ناک ہے، جس کی وجہ سے قوم کے اندر شکوک وشبہات بڑھتے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا مذہبی اجتماعات پر پابندی کے حوالے سے دہرا معیار ان کا مکروہ چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب کردیا ہے،لوگوں کو رمضان المبارک کے مہینہ میں مساجد میں نماز جمعہ سے محروم اور تراویح کی روح کو قبض کرنے والے ایس اوپیز عذاب الہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے، کورونا ،کرپشن سمیت تمام مسائل کا حل توبہ واستغفار اور رجوع الی اللہ میں ہے۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس