Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

ہم سادگی سےعید منائیں گے،طیارہ حادثہ میں زندگی کی بازی ہارنے والوں کے لیے دعائیں کریں گے،سینیٹر سراج الحق کا عید کے موقع پر خصوصی پیغام


لاہور23مئی 2020ئ
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے قوم کو عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امسال ہم عید الفطر اس حال میں منارہے ہیں کہ دنیا بھر میں کرونا کی وبا نے اربوں انسانوں کو معاشی اور سماجی طورپر متاثر کیا اور لاکھوں کو موت کی نیند سلادیا ہے،مساجد میں نمازوں اور جمعہ کی ادائیگی بھی روک دی گئی اور اب عید کے اجتماعات پر بھی پابندی ہے ۔نماز عید میں اللہ بیماری سے نجات ، پاکستان و عالم اسلام کی ترقی و خوشحالی اور کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں ۔ ابھی کل ہی طیارے کے حادثہ میں سو کے قریب ہمارے پیارے شہید ہوگئے ہیں۔ہم سادگی سے عید منائیں گے اور اپنے ان پیاروں کیلئے دعائیںکریں گے ۔سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کی بقا،سلامتی اور خوشحالی کا ضامن صرف اسلام ہے ،ہمیں وہ عہد و پیمان پورا کرنے کیلئے نئے عزم کے ساتھ اٹھنا ہوگا جو قیام پاکستان کے وقت ہم نے اپنے اللہ سے باندھا تھا ۔جب تک قوم اپنے اس عہد کو پورا نہیں کرتی ملک ترقی و خوشحالی کی منزل کو حاصل کرسکتا ہے نہ قومی وقار اور ملکی خود مختاری کی بحالی اور حقیقی آزادی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں نو ماہ سے کرفیو اور بدترین لاک ڈاﺅن ہے ۔کشمیر میں زندگی رک چکی ہے اور کسی وقت بھی کشمیر میں خوفناک انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ بانی ¿ پاکستان قائد اعظم ؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔پاکستان کی شہ رگ دشمن کے خونی پنجے میں ہے ۔زندہ رہنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم متحد ہوکر اپنی شہ رگ کو دشمن کے پنجہ استبداد سے آزاد کرائیں ۔اپنی آزادی اور خود مختاری کی حفاظت کیلئے ہمیں تحریک پاکستان کے جذبہ سے اٹھنا ہوگا۔قوم عیدالفطر پر اس عزم اور عہد کا اعادہ کرے کہ کشمیر کی آزادی کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے عید پر قوم سے خاص طور پر کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے دعائیںکرنے کی اپیل کی ۔انہوں نے کہا کہ عید پر اپنے ہمسائیوں ،ارد گرد رہنے والے غرباءو مساکین، بیواﺅ اور یتیموں کو عید کی خوشیوں میں شامل کیجئے ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس