Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

عمران خان نےاسٹیٹس کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کو مایوس کیا ہے،لیاقت بلوچ


لاہور23مئی 2020ء
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ ملک کا روایتی ، گلا سڑا نظام ناقابل برداشت ہے ۔ عمران خان نے اسٹیٹس کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کو مایوس کیا ہے ۔ روایتی چند سیاسی ناٹک فرسودہ نظام نہیں بدل سکتے ۔ جماعت اسلامی اور الخدمت
فاﺅنڈیشن نے ملک کے طول و عرض میں کرونا وبا اور لاک ڈاﺅن متاثرہ خاندانوں کی بے لوث اور بلاامتیاز خدمت کی ہے ۔ جماعت اسلامی کی ملک گیر تنظیم اور کارکنان ملک ملت کا بڑا اثاثہ ہیں ۔ ملک کے نظام کی تبدیلی اور عوامی فلاحی اسلامی نظام کے لیے کارکنان کو اگلے مرحلہ میں بڑی محنت کرناہے ۔ ان خیالات کااظہا ر انہوں نے جامع رحیمیہ میں خطاب ، منڈی بہاﺅالدین ، پاہڑیانوالی میں الخدمت کے تندور ، سستا کھانا ، عید گفٹ راشن کے مراکز کا وزٹ اور معززین و کارکنان کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور فلسطین عالم اسلام کی شہ رگ ہے ۔ یہود و ہنود کے قبضہ سے قبلہ اول کی بازیابی اور کشمیریوں کے لیے حق خود ارادیت کا حصول پوری امت کی گردن پر قرض اور فرض ہے ۔ یوم القدس پوری امت کو بیت المقدس کی آزادی کے لیے متحد ہونے کا پیغام ہے ۔ حرمین الشریفین کی حفاظت اور سرزمین انبیاؑ فلسطین کے تحفظ پر اہل ایمان متحد ہیں ۔
لیاقت بلوچ نے کراچی ایئر پورٹ کے قریب ہونے والے طیارہ حادثہ پر دلی دکھ اور صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کی خوشیوں میں شرکت کے لیے جانے والے مسافروں کا حادثہ میں لقمہ اجل بننا بڑا صدمہ ہے ۔ حادثہ کی انکوائری ناگزیر ہے ۔ لیاقت بلوچ نے گوجرانوالہ میں معروف سرجن یوسف طارق کے انتقال پر تعزیت بھی کی ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس