Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

اوورسیز پاکستانیوں سے ڈبل کرائے اور قرنطینہ اخراجات کے نام پر وصول کی گئی بھاری رقوم واپس کی جائیں،سینیٹر سراج الحق



لاہور27مئی2020ء
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں سے ڈبل کرائے اور قرنطینہ اخراجات کے نام پر وصول کی گئی بھاری رقوم واپس کی جائیں۔ مسئلہ کشمیر پر قومی قیادت کا مشاورتی اجلاس فوری بلایا جائے۔ طیارہ حادثہ کی شفاف انکوائری کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچا جاسکے۔ سو کے قریب قیمتی جانوں کے نقصان پر ہر دل دکھی اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔ حکومت نے اتنے بڑے سانحہ پر بھی ہوش کے ناخن نہیں لیے۔ اداروں کو مکمل تباہی سے بچانے کے لیے بے لاگ احتساب کی ضرورت ہے۔ کرونا وبا اور رمضان المبارک میں متاثرین اور مستحقین کی خدمت کرنے والے جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے کارکن جماعت کا اصل سرمایہ ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے المرکز اسلامی پشاور میں صوبائی ذمہ داران کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل خیبر پی کے عبدالواسع اور پشاور کے امیر عتیق الرحمن بھی موجود تھے۔
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کو روکنے کے لیے موثر حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر دی ہے۔ بھارتی فوج چن چن کر نوجوانوں کو شہید کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لداخ میں چین کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد مکار دشمن اپنی خفت مٹانے کے لیے پاکستانی سرحدیا ایل او سی پر معصوم لوگوں کو نشانہ بناسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی اشتعال انگیزی سے عالمی برادری کو آگاہ رکھنا بہت ضروری ہے۔ حکومت فوری طور پر قومی قیادت سے وسیع تر مشاورت کے لیے اجلاس بلائے تاکہ ایک مشترکہ حکمت عملی طے کی جاسکے۔
سینیٹر سراج الحق نے الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کے رضا کاروں کو کرونا وبا اور رمضان المبارک کے دوران بہترین خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم آپ کی خدمات کی معترف ہے۔ خیبر پختونخوا میں لاکھوں مستحقین کو راشن پیکیج دینے اور کرونا وبا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی سامان پہنچانے پر مرکزی و صوبائی قیادت آپ کو سلام پیش کرتی ہے۔
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی ہر مشکل گھڑی میں ملک و قوم کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں لیکن کرونا کی عالمی وبا کے دوران حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ جو سلوک کیا، اس پر ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیاہے۔ جو لوگ سالانہ اربوں ڈالر کا زر مبادلہ کما کر ملک میں بھیجتے تھے، انہیں ملک میں لانے کے لیے ڈبل کرایہ اور قرنطینہ سینٹروں میں رکھنے کے لیے بھاری اخراجات وصول کیے گئے۔ حکمرانوں کے لیے یہ ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں سے وصول کی گئی رقوم ان کو واپسی کی جائیں اور ان کی دلجوئی کے لیے حکومت اپنے رویے پر باقاعدہ ان سے معذرت کرے۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس