Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

پی آئی اے طیارہ حادثہ نے قومی ہوا بازی کے تمام عیوب عیاں کردیے،لیاقت بلوچ



لاہور27مئی2020ء
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثہ نے قومی ہوا بازی کے تمام عیوب عیاں کردیے، عملاً ملکی نظام پہلے ہی خراب تھا خرابی کا تسلسل جاری رکھنے سے خرابی، ناکامی، نااہلی اپنی انتہا کو پہنچ گئی۔ عمران خان کی تبدیلی سرکار عوام کے لیے عذاب بن گئی ہے۔ لاک ڈاؤن سے پہلے ہی معیشت تباہ اور غریب، سفید پوش طبقہ پس گیا۔ حکومتی بے تدبیری نے کرونا پھیلاؤ کی سہولت کار ی کاکام کیاہے۔ از سر نو لاک ڈاؤن کا نفاذ افراتفری میں نہ کیا جائے، حالات، تدابیر اور ضابطوں سے قوم کو آگاہ کیا جائے وگرنہ کرونا پھیلے گا اور عوام میں بغاوت بھی پھیلے گی۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاکستان کئی اطراف سے بحرانوں کاشکار ہے لیکن حکومت اور قومی قیادت بے فکری اور لاپرواہی کا شکار ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مظالم انتہا کو پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی جارحانہ عزائم خطر ے کی گھنٹیاں بجارہے ہیں۔ حکومت کی کوئی قومی پالیسی واضح نہیں پوری قوم بھارتی جارحانہ عزائم کے مقابلہ میں یک جان اور سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔ اقتصادی بحران سے غریب، مزدور، صنعت کار، سرمایہ کار اور زراعت پیشہ طبقہ بڑی مشکلات کا شکار ہے۔ یہ وقت ہے کہ قومی وحدت، یکجہتی، قومی متفقہ پالیسی سے بحرانوں کا مقابلہ کیا جائے۔ حکومت تنہا بے کار ہے اس کی نااہلی سب کچھ لپٹ دے گی۔
لیاقت بلوچ نے نارووال میں پیر سید منور حسین جماعتی کی والدہ، پیر سید تفسیر شاہ کی اہلیہ، گوجرانوالہ میں جمعیت اتحاد العلماء کے مرکزی رہنما علامہ غلام رسول راشدی کے گھر تعزیت کی، جماعت اسلامی کے رہنما سابق ناظم یوسی حافظ نعیم چشتی کی اہلیہ کی نماز جنازہ کی امامت کے بعد کراچی فضائی حادثہ کے شہداء کے گھروں میں بھی تعریت کی۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس