Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

کھڈیاں قصورحافظ سمیع الرحمن کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتل کو پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہیں،امیرالعظیم



لاہور27مئی2020ء
سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے گزشتہ روز کھڈیاں قصور میں ہونے والے حافظ سمیع الرحمن کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتل کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ حافظ سمیع الرحمن اسلامی جمعیت طلبہ کا رفیق اور انتہائی صالح نوجوان تھا جس کو مجرم نے اپنے شیطانی جال میں پھنسانے کی کوشش کی اور ناکامی پر معصوم نوجوان کو عید کے دن گولی مار کر شہید کردیا۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ زینب قتل کیس کا ہی تسلسل ہے،حکومت اب تک قصور اور اس کے گرد و نواح میں بچوں کے ساتھ شیطانی کھیل کھیلنے والوں کو نشان عبرت نہیں بناسکی۔انہوں نے کہا کہ اگرمعصوم بچوں کے ساتھ درندگی کرنے والوں کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جاتا تو آج تسلسل کے ساتھ اس طرح کے واقعات نہ ہوتے۔ امیر العظیم نے مقتول حافظ سمیع الرحمن کے والد کو فون کرکے ان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور انہیں جماعت اسلامی کی طرف سے مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس