Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

کرپشن اور بدانتظامی نے اداروں کو تباہ کردیا ہے،کوئی فرد اپنی ذمہ داری نبھانے کو تیار نہیں،سینیٹرسراج الحق


لاہور26مئی 2020ء
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے جامع مسجد منصورہ میں نماز عید الفطر پڑھائی ۔عیدالفطر کے اجتماع سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ہم عالم اسلام اور پوری قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہیں۔ ہم طیارہ حادثہ کے شہداءکے درجات کی بلندی کیلئے دعا گواور لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ طیارے کی تباہی کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اورآئندہ ایسے حادثات پر قابو پانے کیلئے موثر نظام بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ کرپشن اور بدانتظامی نے اداروں کو تباہ کردیا ہے۔کوئی فرد اپنی ذمہ داری نبھانے کو تیار نہیں ۔کورونا وبا کی وجہ سے پورا نظام زندگی پریشانی سے دوچار ہے ۔کورونا نے عوام کے چہروں سے خوشی اور مسکراہٹ غائب کردی ہے اور عید کے دن بھی لوگوں کے چہروں سے خوف اور پریشانی کا اظہار ہوتا ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ رمضان میں ہونے والی دعاﺅں کی بدولت اللہ تعالیٰ اس وبا سے نجات دے گا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین عالم اسلام کے دو مقبوضہ علاقے ہیں جن پر ہندوﺅں اور یہودیوں نے غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے۔ کشمیر اور فسلطین کی آزادی کیلئے عالم اسلام کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔کشمیر میں دس ماہ سے لاک ڈاﺅن اور بدترین ظلم و جبر جاری ہے ۔کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں ،ہمیںزبانی حمایت کی بجائے واضح لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے ۔حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کو کشمیر کی آزادی کے یک نکاتی ایجنڈے پر جمع ہونا ہوگا۔جب تک کشمیرآزاد نہیں ہوتا، یہ خطہ جنگ کی آگ کے شعلوں میںرہے گا۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس