Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

فرسودہ نظام اورکرپٹ قیادت سے نجات حاصل کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا،محمد حسین محنتی


کراچی (اسٹاف رپورٹر) 28مئی 2020 جماعت اسلامی سندھ کے امیرو سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ فرسودہ نظام اورکرپٹ قیادت سے نجات حاصل کئے بغیر ملک ترقی اورعوام مسائل کے دلدل سے باہر نہیں نکل سکتے،اسلام کامساوات پرمبنی عادلانہ نظام اوردیانتدارقیادت ہی دنیا میں امن ،ملکی خوشحالی اورعوام کومسائل سے چھٹکارہ دلا سکتے ہیں۔کورونا کے حوالے سے سندھ حکومت کی کارکردگی کو ہرگزتسلی بخش نہیں کہا جاسکتا،حکومت نے عوام کوریلیف اورحوصلہ دینے کی بجائے خوف اورافراتفری کا ماحول پیداکیا،عجیب تماشہ ہے کہ کلمہ طیبہ کے نام سے معرض وجود میں آنے والے ملک میں مساجدکوبند اورشراب خانے کھلے ہوئے ہیں جوکہ اللہ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ سندھ حکومت کے دین بیزار ی اقدامات سے قوم کو سخت تشویش ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی علاقہ گلشن معمار کے تحت مسجد ابو حزیفہ میں ایس او پیز کے پیش نظرغیررسمی عیدملن اور ناظم علاقہ ابوالخیر کی رہائشگاہ پردیئے گئے عصرانہ سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پرطیارہ حادثہ کے شہداءکورونامریضوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی خصوسی دعا کی گئی۔قیم ضلع شمالی عرفان احمد، ضلعی صدرپبلک ایڈ کمیٹی ابوالضیائ،راشد رند اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا سمیت دیگر مقامی احباب بھی ساتھ موجود تھے۔انہوں نے مزید کہاکہ رمضان مسلمانوں کی جسمانی اورروحانی ٹریننگ کا مہینہ ہے۔جس نے بھی ایمان واحتساب کے ساتھ رمضان کا مہینہ گذارا وہ کامیاب ہوگیا۔قبل ازیں ناظم علاقہ نے کورناریلیف رمضان راشن ودیگرسرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس