Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

حکومت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے جہاں مشترکہ دفاعی حکمت عملی طے کی جائے،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ


لاہور28مئی2020ء
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پوری قوم میں یکجہتی اور جذبہ جہاد کی موجودگی ضروری ہے اس سلسلہ کے اصل اقدامات خود حکومت کو کرنا ہوں گے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے لیے بھی سا لمیت وطن اور آزادی ¿ کشمیر کے ایجنڈے پر قومی یکجہتی کا بے مثال اظہار لازمی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت اپنے متعصبانہ ایجنڈے کی وجہ سے محدود ہوتی جارہی ہے ۔ بھارت چین، نیپال ، بنگلہ دیش اور خود پاکستان کے خلاف جارحانہ اقدامات کر رہاہے اور مودی سرکار تیزی سے تباہی کے گڑھے کی طرف بڑھ رہی ہے ۔ اس موقع پر پاکستان کی طرف سے بھارت کو دندان شکن جواب ملناچاہیے ۔ حکومت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے جہاں مشترکہ دفاعی حکمت عملی طے کی جائے ۔ حکومت میڈیا کے ذریعے ملی جذبات کی آبیاری کی حکمت عملی طے کر کے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس