Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

متنازع دھاندلی زدہ انتخابات اور نااہل حکومت کی وجہ سے 2018سے قومی معیشت زوال پذیر ہے،لیاقت بلوچ



لاہور29مئی 2020ء
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ قومی معیشت کے تحرک میں عیدین کے موقع پر عوامی اخراجات اہم کردارادا کرتے ہیں ۔گزشتہ سالوں کے کا جائزہ بتا رہا ہے کہ 2017ء 945ارب روپے، 2018 1.1کھرب روپے 2019 800ارب روپے اور 2020 میں560 ارب روپے کی خریدار ی ہوئی۔ متنازع دھاندلی زدہ انتخابات اور نااہل حکومت کی وجہ سے 2018سے قومی معیشت زوال پذیر ہے۔ ابھی اقتصادی بحران شدید ہوگا ۔جی ڈی پی گروتھ منفی 0.83فیصد ہوگئی ہے۔ مہنگائی ،بے روزگاری،غربت کا سونامی آرہا ہے۔ حکومتی نااہلی بھی عیاں ہے اور قومی سیاسی بحران اور زیادہ بحران لائے گا۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ کروناوائرس پھیل رہا ہے ۔متاثرہ مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ عوام کی بے احتیاطی اپنی جگہ لیکن اول دن سے عمران خان صاحب نے کرونا کو سنجیدہ نہیں لیا۔وفاق اور صوبوں میں تضاد تصادم ،لاک ڈاﺅن پر تذبذب ،طبی سہولتوں کا ناکافی ہونا عوام کو ریلیف دینے کا ناقص نظام اور حکومتی تذبذب کی وجہ سے عوام کرونا ہونے یا نہ ہونے کی ذہنی کشمکش کا شکار ہیں۔ حکومتی نااہلی نے کرونا تباہ کاری میں اضافہ کی سہولت کاری کی۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ چینی سکینڈل کی رپورٹ آگئی ،آٹا مافیا ابھی بھی محفوظ ہے۔ رپورٹ میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو محفوظ کر کے ساری رپورٹ کو متنازع بنا دیا گیا ہے۔ سبسڈی کا فیصلہ کرنے والے معلوم ہوگئے۔ایسی رپورٹ پر عملدرآمد حکومت کے لیے چیلنج ہے کہ قومی خزانہ اور عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کا لائسنس دینے والے کیوں محفوظ ہیں۔ناجائزسبسڈی دینے اور لینے والے دونوں قومی مجرم ہیں۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس