Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

پوری قوم ڈاکٹرعبدالقدیرخان ، ڈاکٹر ثمر مبارک مند ، ڈاکٹر اشفاق احمد ، ڈاکٹر منیر احمد خان اور ایٹمی سائنسدانوں کی ٹیم کو سلام پیش کرتی ہے،لیاقت بلوچ



لاہور28مئی2020ء
نائب امیر جماعت اسلامی اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 28 مئی 1998 ءکو اےٹمی دھماکہ کرنے سے پاکستان عالم اسلام کی پہلی اےٹمی طاقت بن گےا اور پاکستان کا دفاع بھی بہت مضبوط ہو گےا ۔ بھارتی جارحانہ ، توسےع پسندانہ ، شےطانی عزائم کو لگام ڈال دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم ڈاکٹر عبد القدےر خان ، ڈاکٹر ثمر مبارک مند ، ڈاکٹر اشفاق احمد ، ڈاکٹر منےر احمد خان اور اےٹمی سائنسدانوں کی ٹیم کو سلام پیش کرتی ہے ۔ ذوالفقار علی بھٹو ، جنرل محمد ضےاءالحق ، غلام اسحاق خان ، بے نظےر بھٹو ، مےاں محمد نواز شرےف اور اعلیٰ فوجی و سول قےادت نے استقامت سے اےٹمی توانائی حاصل کرنے کا عمل جاری رکھا اور بےرونی دبا کے سامنے نہ جھک کر اپنا دفاع ناقابل تسخےر بنا لےا ۔ انہوں نے کہا کہ اےٹمی صلاحےت حاصل ہونے کے باوجود کرپشن دھماکوں نے قومی وقار ، عزت اور خود مختاری کو خاک مےں ملا دےا،نا اہلی ، مفاد پرستی اور کرپشن کی وجہ سے پاکستان عالمی قوتوں اور عالمی مالےاتی اداروں کا دست نگر بنا ہوا ہے،ہر طرح کے بےرونی دبا سے آزاد ہونے کے لےے خود انحصاری ، اسلام کی حکمرانی ،اسلام کے معاشی نظام کا راستہ اختےار کرنا ہو گا ۔ 22 کروڑ عوام کو متحد کر لےا جائے اور خدا داد صلاحےتوں کا بہترےن استعمال ہو جائے تو ترقی ، استحکام اور خودداری آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ آٹا ، چےنی سکےنڈل رپورٹ آ گئی ، ہو شربا حقائق منظر عام پر آئے ہیں لےکن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو تحفظ دے کر رپورٹ کو متنازع بنا دےا ۔ رپورٹ کے مطابق اب حکومت کے لےے چےلنج ہے کہ عمل کرے اور سپرےم کورٹ آف پاکستان سبسڈی دےنے کے حکم پر وزےر اعظم ، وزےر اعلیٰ پنجاب کے کردارکا تعاون کرے ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس