Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

عوام میں کرونا وائرس کے حوالے سے حکمرانوں کی کارکرگی پرتشویش بڑھتی چلی جارہی ہے،محمد جاوید قصوری



لاہور ( )امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہعوام میں کرونا وائرس کے حوالے سے حکمرانوں کی کارکرگی پرتشویش بڑھتی چلی جارہی ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکومت کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ ناکام حکمت عملی کے تحت کرونامتاثرین کی تعداد مسلسل بڑھتی چلی جارہی ہے۔ حکومت کی جانب سے چھوٹے تاجروں اور زرعی شعبے کے لیے 100ارب روپے کا ریلیف پیکیج ناکافی ہے۔ اس سے عوام کے مسائل میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔ انھوں نے کہا کہچیف جسٹس سپریم کورٹ گلزار احمد کی جانب سے کرونا ریلیف کارکردگی پر حکومت کو بجا طور پر درست آئینہ دکھایا گیا ہے۔ کھربوں روپے خرچ کرنے کے دعوے توبہت کیے جارہے ہیں مگر قوم پریشان ہے کہ وہ کہاں خرچ ہورہے ہیں۔ عوام کو ریلیف کے نام پر محض طفل تسلیاں دی جارہی ہیں۔ قرنطینہ مراکز کی حالت زار پر سپریم کورٹ کی تشویش لمحہ فکریہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ارباب اقتدار نے عوام کو بے یارو مددگا ر چھوڑ دیا ہے۔ قرنطینہ سنٹر ز میں لوگوں سے پیسے وصول کرنے کی بھی اطلاعات آرہی ہیں۔ حکومت اقدامات کے ساتھ ساتھ رٹ بھی مذاق بن چکی ہے۔ ٹائیگر فورس کا مقصد صرف اور صرف تحریک انصاف کے لوگوں کو نوازنا اور اپنے لوگوں کے حلقوں کو مضبوط بنانا ہے۔ ایک طرف ملک و قوم سخت آزمائش میں ہیں تو دوسری طرف حکمران اس موقع پر بھی سیاست کررہے ہیں۔ بے حسی کی انتہا ہو چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کرونا وباء نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ معاشی صورتحال دن بدن ابتر ہوتی چلی جارہی ہے۔ کاروبار ٹھپ اور بے روزگاری کے باعث لوگوں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے مگر مجال ہے کہ حکمران طبقہ ٹس سے مس ہوا ہو۔ عالمی مارکیٹ میں جس تیزی کے ساتھ خام تیل کی قیمتیں گری ہیں، اس نے عالمی معیشت کو بھونچال سے دوچار کردیا ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت منفی میں جاچکی ہے۔ حکومت پاکستان اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں مزیدکمی کا اعلان کرکے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو ریلیف دے۔ .
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس