Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

سینیٹر سراج الحق نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون کرکے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا


لاہور30 مئی2020ئ
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون کرکے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیااور کہاہے کہ کرونا وباسے لاک ڈاﺅن اور کرفیو سے سعودی عرب اور عرب امارات میں لاکھوں پاکستانی اپنی رہائش گاہوں میں قید ہوکر رہ گئے ہیں۔کاروبار بند اورروز گار نہ ہونے کی وجہ سے لوگ فاقوں کا شکار ہیں۔سعودی عرب اور عرب امارات میں رہائش گاہوں میں سینکڑوں افراد کی موجودگی وبا کے پھیلاﺅ کا باعث بن رہی ہے۔بیمار افراد کے لیے ایمبولینسز کی سہولت تک نہیں ہے۔ہسپتالوں کے ڈیڈ ہاوسسز میں مریضوں کے رکھنے کی جگہ نہیں ہے۔اب تک ایک لاکھ 30 ہزار اوورسیز پاکستانی ٹکٹس کے لیے اپلائی کر چکے ہیں اور اپنے وطن آنے کے انتظار میں بیٹھے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو واپسی پر سفر، ٹیسٹ کی سہولت اور گھروں میں قرنطیننہ کی اجازت دی جائے۔سعودی عرب اور دیگر بڑے ممالک میں سفارت خانوں کی طرف سے ہیلپ لائن کا اعلان کیا جائے۔اور متاثرین کے امدادی پیکیج 12 ارب روپے میں ایک قابل ذکر رقم اوور سیز پاکستانیوں کی امداد اور تعاون کیلئے رکھی جائے۔اوورسیز پاکستانی سالانہ اربوں ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں اور دنیا بھر کے ممالک میں پاکستان کے سفیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ سینٹرز میں 24گھنٹے ایمبو لینسز کی سہولت کو یقینی بنایا جائے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹر سراج الحق کا شکریہ ادا کیااور انہیں یقین دلایا کہ وہ سفارتخانوں سے رابطہ کر کے انہیں مزید فعال کریں گے۔اوورسیز پاکستانیوں کی واپسی پر ان کو عزت کےساتھ مکمل علاج کی سہولت مہیا کی جائےگی اور اس سلسلہ میں صوبائی حکومتوں کو بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی طرف توجہ دلائی جائے گی۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس