Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

عمران خان نے احتساب پر انتقام کا غلاف چڑھا کر کرپٹ مافیا کو تحفظ دیاہے،لیاقت بلوچ



لاہور30مئی2020ء
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ عمران خان نے احتساب پر انتقام کا غلاف چڑھا کر کرپٹ مافیا کو تحفظ دیاہے ۔ احتساب اور حکومتی اختیارات سے بالاتر دعوے حقیقت میں نظام احتساب اور عدلیہ کو بے وقار کر رہے ہیں ۔ عوام پانامہ لیکس کے کرداروں ، آٹا چینی ، انرجی اور منی لانڈرنگ مافیا کو قانون کی گرفت میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے ۔ اقتصادی بحران خوفناک شکل اختیار کر چکاہے لیکن حکومت کے پاس قومی ا قتصادی بحران سے نکلنے کا کوئی عملی منصوبہ نہیں ۔ بااختیار بلدیاتی نظام اور نئے عوامی مینڈیٹ کے لیے قبل از وقت انتخابات ہی پارلیمانی جمہوریت کا تحفظ ہے ۔ جماعت اسلامی نوجوانوں کو بلدیاتی اور عام انتخابات میں خاص اہمیت دے گی ۔نوجوانوں کو ہی نام نہاد الیکٹ ایبلز کا شیطانی شکنجہ توڑناہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جے آئی یوتھ کے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے ہر طرح کی نعمتوں سے مالامال کیا ہے لیکن فوجی آمریتوں ، اسٹیٹس کو کے غلاموں اور اسٹیبلشمنٹ کی کٹھ پتلیوں نے ہر دور کے نوجوانوں کے مستقبل کو تاریک کیاہے ۔ جے آئی یوتھ کے نوجوان آگے بڑھیں اور نوجوان نسل کی رہنمائی کریں ۔ انہوںنے کہاکہ تقویٰ ، دلیری اور جرا ¿ت صالح نوجوانوں کا امتیاز ہے ۔ سماج میں نفرتوں ، ظلم و جبر کا راج ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کو جرا ¿ت و استقامت سے تباہی و بربادی کے جھاڑ جھنکار کو صاف کرناہے حالات کے جبر سے ڈر کر جو پیچھے ہٹ جائے وہ کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا ۔
دریں اثنا لیاقت بلوچ نے کھاریاں میں الخدمت فاﺅنڈیشن کے صدر عبدالشکور کے بہنوئی کے انتقال پر تعزیت اور لاہور میں ریاض احمد ساﺅنڈ والے کی بیٹی کی تقریب نکاح میں شرکت کی اور خطبہ نکاح دیا ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس