Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے سارے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں،محمد جاوید قصوری



لاہور ( )امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے 2پاکستانی سفارت کاروں کو نکالنا شرمناک اقدام ہے۔ مودی سرکار سفارتی آداب بھول چکی ہے۔ سفارتکاروں پر تشدد اور دباؤویانا کنونشن اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ بھارت،پاکستان پر جھوٹے الزامات لگا کر مسئلہ کشمیر کو سبو تاژ اور ہندوستانیوں کی توجہ لداخ میں ہونے والی شکست سے ہٹانا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے سارے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔ کل بھوشن نیٹ ورک سے لے کر آبی جارحیت تک ہندوستان کا گھناونا کردار کھل کر سامنے آچکا ہے۔ لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ بھارتی سفیر کو نا پسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کیا جائے۔ اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کو اس کی زبان میں جواب دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے مگر ہم دفاعی صلاحیت پر کسی قسم کی کوئی لچک نہیں دکھائیں گے۔ ہندوستان خطے میں چوہدراہٹ قائم کرنے کی غرض سے جنوبی ایشیا کا امن تہہ و بالا کرنا چاہتا ہے۔ عالمی برادری کو اس کے خلاف یک زبان ہونا چاہئے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ گزشتہ دس ماہ سے مودی سرکار نے نہتے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کرکے رکھ دیا ہے۔ مسلسل کرفیو سے بڑ ا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کو اس حوالے سے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل در آمد کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔ آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل پیرا مودی حکومت کے نیپال، چین،پاکستان سمیت کسی بھی ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلقات کوشگوار نہیں۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس