Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئندہ بات ہے تاہم اصل فائدہ تب ہی ہوگا جب حکومت اس کمی کے اثرات عوام تک پہنچائےگی،محمد حسین محنتی


کراچی (اسٹاف رپورٹر) یکم جون 2020 جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے عام مریضوں کو بھی کورونا مریض ظاہر کرنے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سندھ کورونا ٹیسٹ فری، ایس اوپیز کو نرم، مریض دوست پالیسی اور ویجیلنس کمیٹی بناکر اس سارے عمل کا جائزہ لیا جائے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئندہ بات ہے تاہم اصل فائدہ تب ہی ہوگا جب حکومت اس کمی کے اثرات عوام تک پہنچانے کے اقدامات کرے گی۔جماعت اسلامی کرپشن فری اور اسلامی ،خوشحال وپاکستان کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد اقصیٰ بدین میں جماعت اسلامی کے ضلعی نظم، تحصیل ومقامی امراءکے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، جس میں تمام ذمہ داران نے رمضان، کورونا ریلیف اور رمضان راشن پروجیکٹ سمیت دیگر سرگرمیوں پر مشتمل رپورٹ پیش کی۔صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالقدوس احمدانی، ضلعی امیر مولانا غلام رسول ،جنرل سیکرٹری سید علی مردان شاہ گیلانی اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت دیگر مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے،محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ دعوت دین کا کام اللہ کی نوکری اور ایک عظیم کام ہے، ہماری دنیاوآخرت کی کامیابی دین سے جڑے رہنے میں ہی ہے، جس طرح اپنے کاروبار ،مال ودولت اور اولاد کے مستقبل کی فکر کرتے ہیں اس طرح ذمہ داران کو تحریک اور دعوت دین کے کام کو آگے بڑھانے کی فکر کرنی چاہئے، ہماری جنت وجہنم اپنے ہاتم میں ہے ہر فرد کو اپنے اپنے حصہ کا کام کرنا چاہئے، بعدازاں انہوں نے بدین سے رکن سندھ اسمبلی تاج محمد ملاح سے والدہ، مقامی صحافی محمد علی بلیدی سے بیٹی کی وفات پر ان کے گھر جاکر تعزیت اور مرحومین کی مغفرت وبلند درجات کی دعا کی جبکہ رکن جماعت اسلامی عبدالوحید آرائیں کے گھر جاکران عیادت وجلد صحتیابی کی دعا کی۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس