Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

ملک بڑے بحرانوں سے دوچار ہے،عمران خان صاحب اپنی ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑ دیں،لیاقت بلوچ


لاہور02جون2020ئ
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ کرونا وبا اور لاک ڈاﺅن کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب تضادات اور ابہام کا ایک اور شاہکار ہے ۔ وفاق صوبوں کی مشاورت سے قومی پالیسی بنانے کے لیے تیار نہیں اسی لیے کرونا پھیل رہاہے ۔ سماجی نظام تتر بتر ہورہاہے ۔ اقتصادی حالت بہت ابتر ہورہی ہے ۔ ملک بڑے بحرانوں سے دوچار ہے ۔ عمران خان صاحب اپنی ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑیں ، بحرانوں سے نجات کے لیے قومی حکمت عملی اور قومی اتفاق رائے کے لیے پوری قوم کو متحد کریں وگرنہ عمران خان کا بار بار ابہام سے بھرا خطاب مزید نقصانات کا سونامی لائے گا ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے صرف اعلان نہیں ، عملاً پورا لائحہ عمل دیا جائے ۔ مہنگی ترین ٹکٹ بے روزگار اوورسیز پاکسانیوں کے لیے ممکن نہیں ۔ کرونا ، لاک ڈاﺅن متاثرین ریلیف فنڈز سے انہیں واپس لایا جائے ۔ طویل مدت سے پاکستان کو زر مبادلہ دینے والے پاکستانیوں کا حق ہے کہ اس وقت ریاست ان کا سہارا بنے ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم بڑھتا ہی جارہاہے ۔ جموں و کشمیر کے عوام کو آزادی ، خود داری ، آبادی کے برتر مسلم تناسب سے محروم کیا جارہاہے ۔ بھارت پاکستان میں دہشتگردی ، فتنہ انگیزی ، فرقہ پرستی اور افواج پاکستان کے خلاف ہر فساد پھیلانے کا حربہ استعمال کر رہاہے ۔ حکومت کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے ۔ بھارت پر عالمی دباﺅ بڑھانے کے لیے متفقہ قومی کشمیر پالیسی بنائی جائے ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس