Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

کرونا وبا کی وجہ سے قرآن وحدیث کی تعلیم پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی،سینیٹر سراج الحق


لاہور3جون 2020ء
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے قرآن وحدیث کی تعلیم پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی ۔اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان میں شامل تمام تنظیمیں احتیاطی تدابیر اور حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز کی پابندی کرتے ہوئے مدارس کھولنے کا اعلان کریں، جماعت اسلامی مدارس کی سرپرستی کرے گی ۔دینی تعلیم کی برکت سے نہ صرف کرونا ختم ہوگا بلکہ ملک و قوم کو دیگر آزمائشوں سے بھی نجات ملے گی ۔ قرآن و حد یث کی تعلیم حاصل کرنے والے تیس لاکھ طلبہ کی تعلیم کا حرج ہورہاہے ۔ ایس او پیز پر عمل کیا تو امید ہے کہ حکومت بھی رکاوٹ نہیں ڈالے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے منصورہ میں جمعیت اتحاد العلماءپاکستان کے صدر مولانا عبدالمالک کی قیادت میں ملاقات کرنے والے علما کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ کرونا وبا سے پوری دنیا پریشان ہے لیکن اس وبا سے نجات احتیاط ، ر جو ع الی اللہ اور توبہ و استغفار ہی سے ممکن ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قرآن سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے ، قرآن و سنت کے مطابق اپنی زندگیاں گزارنے اور قرآن کے نظام کے نفاذ میں ہماری تمام پریشانیوں کا علاج ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل کرنے کے باوجود حکومت نے مدارس پر قدغن لگائی تو جماعت اسلامی اور اس کی تنظیما ت حکومت کے خلاف ایک بڑی تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گی ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس