Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

حافظ سمیع الرحمن کو جس بے دردی سے قتل کیا گیا ہے وہ قابل مذمت ہونے کے ساتھ قابل گرفت بھی ہے،محمد جاوید قصوری



لاہور ( )امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ کھڈیاں قصور میں حافظ سمیع الرحمن کو جس بے دردی سے قتل کیا گیا ہے اور پٹرولنگ پولیس کے جس اہلکار نے قتل کیا وہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے عاری اور بد ترین نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جن سے لوگوں کو تحفظ کا احساس ہونا چا ہے تھا اگر وہی عوام کے جان و مال کے دشمن بن جائیں تو یہ افسوسناک اور شرمناک پہلو ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقتول حافظ سمیع الرحمن کے والد مولانا خلیل الرحمن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ مظلوم کی آواز کو ہر پلیٹ فارم پر اٹھایا ہے۔ ظلم و بربریت کی اس داستان کے خلا ف بھی ہم کھڑے ہیں اور اس معاملے کو ہر سطح پر بھر پور اور توانا آواز کے ساتھ اٹھائیں گے۔ جماعت اسلامی مظلوموں کے ساتھ ہے۔ قصور شہر اس قسم کے واقعات کی آماجگاہ بن کر رہ گیا ہے۔ زینب کیس ہو یا چاربچوں کے قتل کا معاملہ یا پھر اب حافظ سمیع الرحمن کا بہیمانہ قتل انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کھل کر سامنے آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حافظ سمیع الرحمن کے قاتل کو قرار واقعی سزادی جائے تاکہ انصاف کا بول بالا ہوسکے۔ ساہیوال میں دن کی روشنی میں پورا خاندان قتل کردیا گیا۔ اگر اس معاملے میں مقتولین کو بروقت انصاف فراہم کردیا جاتا تو آج کسی پولیس اہلکار کو بے گناہ اور معصوم فرد کی زندگی سے کھیلنے کی جرأت نہ ہوتی۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اس اہم معاملے کو امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سینٹ میں بھی اٹھائیں گے۔ ہمیں خدشہ ہے کہ جس طرح ساہیوال واقعے کے ذمہ داران کو بچایا گیا، اسی طرح اس قتل میں ملوث پولیس اہلکار کو بھی سزا سے بچانے کی کوشش کی جائے۔ ایک ناحق کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ جماعت اسلامی مظلوم خاندان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ہم اس واقعہ میں ملوث پولیس اہلکار کو قرار واقعی سزا دلانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس