Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

لوگ ہسپتال جانے کو قبرستان جانے کے مترادف سمجھتے ہیں جبکہ کرونا مریض کو اچھوت بنا کر مزید خوف پیدا کردیا گیاہے،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ


لاہور4جون 2020ء
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ پنجاب کے محکمہ صحت کی طرف سے لاہور میں چھ سات لاکھ کرونا مریضوں کی موجودگی کی رپورٹ منفی مقاصد کے لیے خوفناک اعدادو شمار جاری کرنے کی بدترین مثال ہے ۔ فرضی سروے اور ضرب در ضرب دے کر اعداد و شمار کو خوفناک بنانے سے عوام میں حکومتی بے بسی اور بے حسی کی تصویر پیش کرنے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا ۔ پہلے ہی لوگ ہسپتالوں اور حکومتی انتظامات سے مکمل مایوس اور خوفزدہ ہیں ۔ لوگ ہسپتال جانے کو قبرستان جانے کے مترادف سمجھتے ہیں جبکہ کرونا مریض کو اچھوت بنا کر مزید خوف پیدا کردیا گیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب نے اسرائیلی فورم سے سروے اور ریسرچ کروانے کی اطلاعات کے سلسلہ میں کوئی وضاحت نہیں کی جس سے یہ سمجھا جاسکتاہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے ۔ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاکہ حکومت پلازما عطیات کی مہم چلانے کی طرف توجہ دے اور اپنی توانائیاں جھوٹے اعدادو شمار پھیلانے میں صرف نہ کرے ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس