Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پنجاب اسمبلی پریس گیلر ی کے انتخابات میں کامیابی پر صدر ایاز شیخ ، سیکرٹری شہزاد ملک اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے


لاہور4جون 2020ء
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امیر لیاقت بلوچ اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے پنجاب اسمبلی پریس گیلر ی کے انتخابات میں کامیابی پر صدر ایاز شیخ ، سیکرٹری شہزاد ملک اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے اپنے تہنیتی بیان میں کہاہے کہ ایاز شیخ اور شہزاد ملک کی کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ انہیں پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے نمائندے اپنی اصل قیادت سمجھتے ہیں اور اپنے مسائل کے حل کے لیے وہ ان حضرات پر مکمل اعتماد کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اب منتخب صدر و سیکرٹری کا فرض ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے نمائندوں کے مسائل کے حل کی طرف خصوصی توجہ دیں ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس