Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

کورونا وائرس اللہ کی طرف سے آزمائش ہے، جس نے ترقی یافتہ ممالک کو بھی تلپٹ کرکے رکھ دیاہے،محمد حسین محنتی


سکھر( بیورورپورٹر) 04جون2020 امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اللہ کی طرف سے آزمائش ہے، جس نے ترقی یافتہ ممالک کو بھی تلپٹ کرکے رکھ دیاہے،زمینی خدائی کے دعویداروں پر واضح ہوگیا کہ تم جتنی بھی ترقی کرلو انسان کی جان اللہ کے ہاتھ میں ہے،حکومت کورونا وبا صورتحال میں ابہام،لاک ڈاﺅن اور خوف کی بجائے قوم کے اندر یکسوئی،احتیاط اور حوصلہ دینے اور کورونا کے ساتھ زندگی گذارنے کا ماحول پیدا کرے،حکومتی دعووں کے برعکس کورونامریضوں کے علاج کی سہولیات کا فقدان تشویش ناک ہے،جماعت اسلامی اصلاح معاشرہ ،اسلامی انقلاب اورضائے الہٰی کے حصول کی خاطرر انسانیت کی خدمت جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہران مرکز سکھر میں جماعت اسلامی کے ضلعی نظم،تحصیل ومقامی امراءکے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، جس میں کورونا ریلیف،رمضان سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی گئی۔ امیر ضلع مولانا حزب اللہ جکھرو،قیم سلطان احمد ایڈوکیٹ،مقامی امیر زبیر حفیظ شیخ اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی اس موقع پر موجود تھے۔محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے ساتھ کرپشن وائرس کو بھی کنٹرول کیا جائے،سندھ میں سخت لاک ڈاﺅن اور اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود کیسز میں اضافہ اور مریضوں کیلئے سہولیات کا فقدان حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے،عملی وٹھو س اقدامات کرنے کی بجائے صرف لاک ڈاﺅن اور مساجد کو بند کردینا حکومت کی بے حسی ،بے دین وسیکولر سوچ کی عکاسی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اللہ کی ذات کو پہچانیں،توبہ واستغفار اور اس کی طرف پلٹ آئیں۔دریں اثناءصوبائی امیر نے بزرگ رہنماءاور کسان بورڈ سندھ کے صدر ڈاکٹرعبدالرزاق کھوسہ کی عیادت وجلد صحتیابی کی دعا کی،جبکہ جماعت اسلامی کے سابق امیر غلام غوث غازی ،سید علی گوہر شاہ کی وفات پر لواحقین پاس جاکر تعزیت،مرحومین کی مغفرت،درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس