Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اسٹیل ملز چلا کر دکھائیں گے مگردوسرے وعدوں کی طرح ان کا یہ وعدہ بھی نقش بر آب ثابت ہوا،سینیٹر سراج الحق


لاہور5جون2020ئ
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیل ملز قومی اثاثہ اور افتخار ہے اس کی بحالی حکومت کی ذمہ داری ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے قوم نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اسٹیل ملز چلا کر دکھائیں گے مگردوسرے وعدوں کی طرح ان کا یہ وعدہ بھی نقش بر آب ثابت ہوا ہے ۔حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ ایک کروڑ لوگوں کو روز گار دیا جائے گامگر اپنے وعدہ کے علی الرغم حکومت نے اب تک لاکھوں لوگوں سے روز گار چھین لیا ہے ۔ حکومت نے نوہزار سے زائد مزدوروں کو تو فارغ کردیا مگر اسٹیل ملز کی تباہی کے اصل ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا۔فارغ کئے گئے مزدوروں کو فوری بحال کیا جائے ۔حکومت کے ذمہ اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کے 15ارب روپے واجب الادا ہیں ان کی فوری ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ۔سپریم کورٹ کی طرف سے معاملے کا فوری نوٹس لینے پر خیر مقدم کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اسٹیل ملز 1968میں انیس ہزار ستاسی ایکڑ کے وسیع رقبے پر روس کے مالی اور ٹیکنیکل تعاون سے قائم کی گئی ۔سٹیل ملز کا پلانٹ دس ہزار تین سو نوے ایکٹر پر جبکہ رہائشی کالونیاں آٹھ ہزار ایکٹر پر محیط ہیں ،دوسو ایکڑ پر پانی ذخیرہ کیا گیا ہے ۔ سٹیل ملز نے 1985سے باقاعدہ پیداوار دینا شروع کی اور حکومت کو 2019تک مختلف ٹیکسز کی مد میں ایک سو دس بلین روپے دیئے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت اپنے ہی اثاثے کو سود پر قرضے دے رہی ہے ۔حکومت بتائے کہ اب تک کتنا قرض دیا اور اس پر کتنا سود لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت بتائے کہ سٹیل ملز کی تباہی کے ذمہ داروں کے تعین اور اس قومی اثاثے کی بحالی کیلئے اب تک کیا اقدامات اٹھائے گئے ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے سٹیل ملز کا معاملہ نیب کو بھیجا تھا اس کی کیا صورتحال ہے آگاہ کیا جائے ۔
سینیٹر سراج الحق نے سینیٹ میں تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ سٹیل ملزکے وہ ملازمین اپنے بقایا جات کا انتظار کرتے کرتے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں ان کے بقایا جات کی ادائیگی کا فوری انتظام کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ گروپ انشورنس کے حوالے سے عدالتوں کے فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے ۔واجبات کی ادائیگی تک حکومت سٹیل ملز کے ملازمین کو گزر بسر کیلئے تیس ہزار روپے ماہانہ گزارہ الاﺅنس دے ۔انہوں نے کہا کہ واجبات کی فوری ادائیگی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس