Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

ملک و ملت کے دفاع کے لیے پوری قوم متحد ہے،لیاقت بلوچ



لاہور4جولائی 2020ء
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے منصورہ میں سندھ ، بلوچستان کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی حالات ، ریاست مدینہ نظام اور ملک بھر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے امور پر ملی یکجہتی کونسل کا وفد صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کرے گا ۔ وفد صدر پاکستان کو اقتصادی بدحالی کی وجہ سے عام غریب آدمی کے دکھ مصائب اور مشکلات سے آگاہ کرے گا ۔ دینی مدارس میں تعلیم کی بندش کے خاتمہ کے لیے بھی عملی منصوبہ پیش کیا جائے گا ۔ لاپتہ افراد کے خاندانوں کی مشکلات سے بھی صدر کو آگاہ کیا جائے گا ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ ملک و ملت کے دفاع کے لیے پوری قوم متحد ہے ۔ ملکی دفاع کے لیے قوم ہر قربانی دے گی ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فاشزم انسانیت کے لیے ناقابل برداشت بن گیاہے ۔ عالمی برادری جانبداری ، تعصبات چھوڑ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور زیادتیوں کے سدباب کے لیے عملی اقدامات کرے ۔ بھارت خطہ کے انسانوں اور بھارت میں اقلیتوں کے لیے مودی ہٹلر سے بھی بدتر ہے ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ شیخوپورہ فاروق آباد میں سکھ خاندان کی وین ٹرین سے ٹکرانے سے 22 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ٹریفک نظام اور ریلوے نظام کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے یہ بڑا المیہ اور بڑا واقعہ ہے ۔انہوںنے سکھ برادری سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ریلوے ٹریک موت کے ٹریک بن گئے ہیں ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس