Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

مہنگائی، بے روزگاری اور مسلسل لاک ڈاؤن نے عوام کی کمر توڑ دی ہے،محمد جاوید قصوری


7جولائی 2020
لاہور ( )امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مافیا کے خلاف بڑھکیں مارنے کی بجائے عملی اقدامات کریں۔پی ٹی آئی کے پاس عوام کو ریلیف دینے کا کو معاشی ایجنڈا نہیں۔حکومتی نالائقی اور نا اہلی کے باعث سب پر یشان ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں ریکارڈ اضافے سے راتوں رات مافیا نے اربوں کھربوں روپے کما ئے ہیں۔پٹرول کے بعد اب بجلی کی قیمتوں میں بھی 14فیصد اضافے کی نوید قوم کو سنائی جا رہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ گرانفروشی کے خاتمے کے لیے حکومت کے تمام دعوے اور رسمی اقدامات سب ہوا میں تحلیل ہوگئے ہیں۔ ناجائز منافع خور اور گرانفروش کھلم کھلا عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔ عوام کی مشکلات سے فائدہ اٹھانے والے اللہ کے عذاب کے مستحق اور کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ حکومت ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کچھ نہیں کررہی۔ آٹا اور چینی مافیا آج بھی وفاقی کابینہ میں بیٹھا ہے۔ ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ عوام مسائل کی دلدل میں دن بدن دھنستے جارہے ہیں۔ d، بے روزگاری اور مسلسل لاک ڈاؤن نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ لوگ بے روزگاری کے باعث اپنے بچوں کو قتل اور خود کشیاں کررہے ہیں۔ حکومت وقت نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔ محمد جاوید قصوری نے مزید کہا کہ ملک کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جس کے پاس پڑھی لکھی لیڈر شپ،تنظیمی نیٹ ورک اور بڑی تعداد میں عوامی خدمت سے سرشار لوگ ہوں جو ہر آزمائش میں عوام کی خدمت کر سکیں۔جماعت اسلامی نے حالیہ کرونا وائرس کے دوران یہ ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستانی قوم کی خدمت بھی کر سکتی ہے اور قوم کو بحرانوں سے بھی نکال سکتی ہے۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس